انجیل میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد کے بارے میں دو قسم کی پیشگوئیاں

مسیح ہندوستان میں

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۳۶ سے ہی قتل کئے جائیں گے۔ سو اگر ثبوت کچھ چیز ہے تو اس سے بڑھ کر عیسائیوں کے لئے اور
کوئی ثبوت نہیں کہ مسیح اپنے منہ سے پیشگوئی کرتا ہے کہ ابھی تم میں سے بعض زندہ ہوں گے کہ
میں پھر آؤں گا۔
یادر ہے کہ انجیلوں میں دو قسم کی پیشگوئیاں ہیں جو حضرت مسیح کے آنے کے متعلق
ہیں ۔ (۱) ایک وہ جو آخری زمانہ میں آنے کا وعدہ ہے وہ وعدہ روحانی طور پر ہے اور وہ آنا اسی قسم
کا آنا ہے جیسا کہ ایلیا نبی مسیح کے وقت دوبارہ آیا تھا۔ سو وہ ہمارے اس زمانہ میں ایلیا کی طرح
آچکا ہے اور وہ یہی راقم ہے جو خادم نوع انسان ہے جو مسیح موعود ہو کر مسیح علیہ السلام کے نام پر
آیا۔ اور مسیح نے میری نسبت انجیل میں خبر دی ہے۔ سو مبارک وہ جو مسیح کی تعظیم کے لئے میرے
باب میں دیانت اور انصاف سے غور کرے۔ اور ٹھو کر نہ کھاوے۔ (۲) دوسری قسم کی پیشگوئیاں جو
مسیح کے دوبارہ آنے کے متعلق انجیلوں میں پائی جاتی ہیں وہ در حقیقت مسیح کی اس زندگی کے ثبوت
کے لئے بیان کی گئی ہیں جو صلیب کے بعد خدائے تعالی کے فضل سے قائم اور بحال رہی اور صلیبی
موت سے خدا نے اپنے برگزیدہ کو بچالیا جیسا کہ یہ پیشگوئی جو ابھی بیان کی گئی۔ عیسائیوں کی یا یہ غلطی
ہے کہ ان دونوں مقاموں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے بڑی گھبراہٹ
اور طرح طرح کے مشکلات ان کو پیش آتے ہیں ۔ غرض مسیح کے صلیب سے بچ جانے کے لئے یہ
آیت جو مستی ۶ باب میں پائی جاتی ہے بڑا ثبوت ہے۔
اور منجملہ انجیلی شہادتوں کے جو ہم کو ملی ہیں انجیل متی کی مندرجہ ذیل آیت
ہے۔ اور اس وقت انسان کے بیٹے کا نشان آسمان پر ظاہر ہوگا ۔ اور اس وقت زمین کی
ساری قو میں چھاتی پیٹیں گی اور انسان کے بیٹے کو بڑی قدرت اور جلال کے ساتھ آسمان
کے بادلوں پر آتے دیکھیں گے۔ دیکھو متی باب ۲۴ آیت ۳۰ ۔ اس آیت کا اصل مطلب
یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے کہ جبکہ آسمان سے

یعنی محض خدا کی قدرت سے ایسے علوم اور دلائل اور شہادتیں پیدا ہو جائیں گی کہ جو آپ کی ﴿۳۷﴾
الوہیت یا صلیب پر فوت ہونے اور آسمان پر جانے اور دوبارہ آنے کے عقیدہ کا باطل ہونا ثابت
کر دیں گی۔ اور جو قو میں آر آپ کے نبی صادق ہونے کی منکر تھیں بلکہ صلیب دیئے جانے کی وجہ
سے ان کو لعنتی بجھتی تھیں جیسا کہ یہود۔ اُن کے جھوٹ پر بھی آسمان گواہی دے گا کیونکہ یہ حقیقت
بخوبی کھل جائے گی کہ وہ مصلوب نہیں ہوئے اس لئے لعنتی بھی نہیں ہوئے تب زمین کی تمام قو میں
جنہوں نے ان کے حق میں افراط یا تفریط کی تھی ماتم کریں گی اور اپنی غلطی کی وجہ سے سخت ندامت
اور خجالت ان کے شامل حال ہوگی ۔ اور اسی زمانہ میں جبکہ یہ حقیقت کھل جائے گی لوگ روحانی
طور پر مسیح کو زمین پر نازل ہوتے دیکھیں گے یعنی ان ہی دنوں میں مسیح موعود جو ان کی قوت اور
طبیعت میں ہو کر آئے گا آسمانی تائید سے اور اس قدرت اور جلال سے جو خدائے تعالیٰ کی طرف
سے اس کے شامل ہوگی اپنے چمکتے ہوئے ثبوت کے ساتھ ظاہر ہوگا اور پہچانا جائے گا۔ اس
آیت کی تشریح یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کی قضا و قدر سے حضرت عیسی علیہ السلام کا ایسا وجود ہے
اور ایسے واقعات ہیں جو بعض قوموں نے ان کی نسبت افراط کیا ہے اور بعض نے تفریط کی راہ
لی ہے۔ یعنی ایک وہ قوم ہے کہ جو انسانی لوازم سے ان کو دور تر لے گئی ہے۔ یہاں تک کہ
وہ کہتے ہیں کہ اب تک وہ فوت نہیں ہوئے اور آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں۔ اور ان سے بڑھ کر وہ
قوم ہے جو کہتے ہیں کہ صلیب پر فوت ہو کر اور پھر دوبارہ زندہ ہو کر آسمان پر چلے گئے ہیں اور
خدائی کے تمام اختیار ان کو مل گئے ہیں بلکہ وہ خود خدا ہیں ۔ اور دوسری قوم یہودی ہیں اور
وہ کہتے ہیں کہ وہ صلیب پر مارے گئے اس لئے نعوذ باللہ وہ ہمیشہ کے لئے لعنتی ہوئے اور ہمیشہ
کے لئے مورد غضب ۔ اور خدا اُن سے بیزار ہے اور بیزاری اور دشمنی کی نظر سے ان کو دیکھتا ہے
اور وہ کا ذب اور مفتری اور نعوذ باللہ کافر اور ملحد ہیں اور خدا کی طرف سے نہیں ہیں ۔ سو یہ
افراط اور تفریط ایسا ظلم سے بھرا ہوا طریق تھا کہ ضرور تھا کہ خدائے تعالیٰ اپنے سچے نبی کو ان

﴿۳۸﴾ الزاموں سے بری کرتا ۔ سوانجیل کی آیت مذکورہ بالا کا اسی بات کی طرف اشارہ ہے اور یہ جو
کہا کہ زمین کی ساری قو میں چھاتی پیٹیں گی ۔ یہ اس بات کی طرف ایما کی گئی ہے کہ وہ تمام
فرقے جن پر قوم کا لفظ اطلاق پاسکتا ہے اس روز چھاتی پیٹیں گی اور جزع فزع کریں گی اور
ان کا ماتم سخت ہوگا ۔ اس جگہ عیسائیوں کو ذرہ توجہ سے اس آیت کو پڑھنا چاہیے اور سوچنا چاہیے
کہ جبکہ اس آیت میں کل قوموں کے چھاتی پیٹنے کے بارے میں پیشگوئی کی گئی ہے تو اس
صورت میں عیسائی اس ماتم سے کیونکر باہر رہ سکتے ہیں ۔ کیا وہ قوم نہیں ہیں ۔ اور جبکہ وہ بھی اس
آیت کے رو سے چھاتی پیٹنے والوں میں داخل ہیں تو پھر وہ کیوں اپنی نجات کا فکر نہیں کرتے ۔
اس آیت میں صاف طور پر بتلایا گیا ہے کہ جب مسیح کا نشان آسمان پر ظاہر ہو گا تو زمین پر جتنی
قو میں ہیں وہ چھاتی پیٹیں گی ۔ سو ایسا شخص مسیح کو جھٹلاتا ہے جو کہتا ہے کہ ہماری قوم چھاتی نہیں
پیٹے گی ۔ ہاں وہ لوگ چھاتی پیٹنے کی پیشگوئی کا مصداق نہیں ٹھہر سکتے جن کی جماعت ابھی
تھوڑی ہے اور اس لائق نہیں ہے جو اُس کو قوم کہا جائے ۔ اور وہ ہمارا فرقہ ہے بلکہ یہی ایک
فرقہ ہے جو پیشگوئی کے اثر اور دلالت سے باہر ہے کیونکہ اس فرقہ کے ابھی چند آدمی ہیں جو کسی
طرح قوم کا لفظ ان پر صادق نہیں آ سکتا ۔ مسیح نے خدا سے الہام پا کر بتلایا کہ جب آسمان پر
ایک نشان ظاہر ہوگا تو زمین کے کل وہ گروہ جو باعث اپنی کثرت کے قوم کہلانے کے مستحق ہیں
چھاتی پیٹیں گے اور کوئی ان میں سے باقی نہیں رہے گا مگر وہی کم تعدا د لوگ جن پر قوم کا لفظ صادق
نہیں آ سکتا ۔ اس پیشگوئی کے مصداق سے نہ عیسائی باہر رہ سکتے ہیں اور نہ اس زمانہ کے مسلمان
اور نہ یہودی اور نہ کوئی اور مکذب ۔ صرف ہماری یہ جماعت باہر ہے کیونکہ ابھی خدا نے ان کو تخم
کی طرح بویا ہے۔ نبی کا کلام کسی طور سے جھوٹا نہیں ہو سکتا ۔ جبکہ کلام میں صاف یہ اشارہ ہے کہ
ہر ایک قوم جو زمین پر ہے چھاتی پیٹے گی تو ان قوموں میں سے کونسی قوم باہر رہ سکتی ہے۔ مسیح نے
تو اس آیت میں کسی قوم کا استثنا نہیں کیا۔ ہاں وہ جماعت بہر صورت مستثنی ہے جو ابھی قوم

آج 10 میں سے 10 باقی