حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا صلیب سے بچنے کو چھپانا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ بشری تھے
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۴۶ لکھے گئے ہیں جیسا کہ ان چار انجیلوں میں ۔ عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو ان کتابوں میں مسیح کا
پاک اور بے داغ چال چلن مانا جاتا ہے اور دوسری طرف اس پر ایسے الزام لگائے جاتے ہیں جو کسی
راستباز کی شان کے ہرگز مناسب نہیں ہیں۔ مثلاً اسرائیلی نبیوں نے یوں تو توریت کے منشاء کے
موافق ایک ہی وقت میں صدہا بیویوں کو رکھا تا پاکوں کی نسل کثرت سے پیدا ہو مگر آپ نے کبھی
نہیں سنا ہو گا کہ کسی نبی نے اپنی بے قیدی کا یہ نمونہ دکھلایا کہ ایک نا پاک بد کردار عورت اور شہر کی
مشہور فاسقہ اس کے بدن سے اپنے ہاتھ لگاوے اور اس کے سر پر حرام کی کمائی کا تیل ملے اور اپنے
بال اس کے پاؤں پر ملے ۔ اور وہ یہ سب کچھ ایک جوان ناپاک خیال عورت سے ہونے دے اور
منع نہ کرے۔ اس جگہ صرف نیک ظنی کی برکت سے انسان ان اوہام سے بچ سکتا ہے جو طبعا ایسے
نظارہ کے بعد پیدا ہوتے ہیں لیکن بہر حال یہ نمونہ دوسروں کے لئے اچھا نہیں ۔ غرض ان انجیلوں
میں بہت سی باتیں ایسی بھری پڑی ہیں کہ وہ بتلا رہی ہیں کہ یہ انجیلیں اپنی اصلی حالت پر قائم نہیں
رہیں یا ان کے بنانے والے کوئی اور ہیں حواری اور ان کے شاگرد نہیں ہیں۔ مثلاً انجیل متی کا یہ قول
اور یہ بات آج تک یہودیوں میں مشہور ہے۔ کیا اس کا لکھنے والا متی کو قرار دینا صحیح اور مناسب
ہو سکتا ہے؟ کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ اس انجیل متی کا لکھنے والا کوئی اور شخص ہے جو متی کی وفات
کے بعد گذرا ہے۔ پھر اسی انجیل متی باب ۲۸ آیت ۱۲ و ۱۳ میں ہے۔ ” تب انہوں نے یعنی یہودیوں
نے بزرگوں کے ساتھ اکٹھے ہو کر صلاح کی اور ان پہرہ والوں کو بہت روپیہ دیئے اور کہا تم کہو کہ
رات کو جب ہم سوتے تھے اس کے شاگرد یعنی مسیح کے شاگرد آ کر اسے چورا کر لے گئے ۔ دیکھو یہ
کیسی کچی اور نامعقول باتیں ہیں۔ اگر اس سے مطلب یہ ہے کہ یہودی اس بات کو پوشیدہ کرنا
چاہتے تھے کہ یسوع مُردوں میں سے جی اٹھا ہے اس لئے انہوں نے پہرہ والوں کو رشوت دی تھی کہ تا
یہ عظیم الشان معجزہ ان کی قوم میں مشہور نہ ہو تو کیوں یسوع نے جس کا یہ فرض تھا کہ اپنے اس معجزہ
کی یہودیوں میں اشاعت کرتا اس کو مخفی رکھا بلکہ دوسروں کو بھی اس کے ظاہر کرنے سے منع کیا۔
دمتی باب ۲۸ آیت ۱۵
اگر یہ کہو کہ اس کو پکڑے جانے کا خوف تھا تو میں کہتا ہوں کہ جب ایک دفعہ خدائے تعالیٰ کی تقدیر اس ۴۷
پر وارد ہو چکی اور وہ مرکز پھر جلالی جسم کے ساتھ زندہ ہو چکا تو اب اس کو یہودیوں کا کیا خوف تھا۔
کیونکہ اب یہودی کسی طرح اس پر قدرت نہیں پاسکتے تھے۔ اب تو وہ فانی زندگی سے ترقی پا چکا تھا۔
افسوس کہ ایک طرف تو اس کا جلالی جسم سے زندہ ہونا اور حواریوں کو ملنا اور جلیل کی طرف جانا اور پھر
آسمان پر اٹھائے جانا بیان کیا گیا ہے اور پھر بات بات میں اس جلالی جسم کے ساتھ بھی یہودیوں کا
خوف ہے اس ملک سے پوشیدہ طور پر بھاگتا ہے کہ تا کوئی یہودی دیکھ نہ لے اور جان بچانے کے لئے
سنتر کوس کا سفر جلیل کی طرف کرتا ہے۔ بار بار منع کرتا ہے کہ یہ واقعہ کسی کے پاس بیان نہ کرو۔ کیا یہ
جلالی جسم کے لچھن اور علامتیں ہیں ؟ نہیں بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ کوئی جلالی اور نیا جسم نہ تھا وہی زخم
آلودہ جسم تھا جو جان نکلنے سے بچایا گیا۔ اور چونکہ یہودیوں کا پھر بھی اندیشہ تھا اس لئے برعایت ظاہر
اسباب مسیح نے اس ملک کو چھوڑ دیا۔ اس کے مخالف جس قدر باتیں بیان کی جاتی ہیں وہ سب کی سب
بیہودہ اور خام خیال ہیں کہ پہرہ داروں کو یہودیوں نے رشوت دی کہ تم یہ گواہی دو کہ حواری لاش کو چورا
کر لے گئے اور ہم سوتے تھے۔ اگر وہ سوتے تھے تو ان پر یہ سوال ہو سکتا ہے کہ تم کو سونے کی حالت میں
کیونکر معلوم ہو گیا کہ یسوع کی لاش کو چوری اٹھا لے گئے ۔ اور کیا صرف اتنی بات سے کہ یسوع قبر میں
نہیں کوئی عقلمند سمجھ سکتا تھا کہ وہ آسمان پر چلا گیا ہے۔ کیا دنیا میں اور اسباب نہیں جن سے قبریں خالی
رہ جاتی ہیں؟ اس بات کا بار ثبوت تو مسیح کے ذمہ تھا کہ وہ آسمان پر جانے کے وقت دو تین سو
یہودیوں کو ملتا اور پلاطوس سے بھی ملاقات کرتا ۔ جلالی جسم کے ساتھ اس کو کس کا خوف تھا مگر اس نے
یہ طریق اختیار نہیں کیا اور اپنے مخالفوں کو ایک ذرہ ثبوت نہیں دیا بلکہ خوفناک دل کے ساتھ جلیل کی
طرف بھاگا۔ اس لئے ہم قطعی طور پر یقین رکھتے اور مانتے ہیں کہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ وہ اس قبر میں سے
نکل گیا جو کو ٹھے کی طرح کھڑکی دار تھی اور یہ بھی سچ ہے کہ وہ پوشیدہ طور پر حواریوں کو ملا مگر یہ