وہ یقیناً اسے قتل نہیں کر سکے اور نہ اسے صلیب دے (کر مار) سکے
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یا کسی حدیث کو اپنے لئے حجت نہیں سمجھ سکتے لیکن ہم نے محض اس غرض سے ان کو لکھا ہے ﴿۳۹﴾
کہ تا عیسائیوں کو قرآن شریف اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ معلوم ہو اور
ان پر یہ حقیقت کھلے کہ کیونکر وہ سچائیاں جو صد ہا برس کے بعد اب معلوم ہوئی ہیں وہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم نے پہلے سے بیان کر دی ہیں ۔ چنانچہ اُن
میں سے کسی قدر ذیل میں لکھتا ہوں ۔
اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ الآية
وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا الآية یعنی یہودیوں نے نہ حضرت مسیح کو در حقیقت قتل کیا اور نہ بذریعہ
صلیب ہلاک کیا بلکہ ان کو محض ایک شبہ پیدا ہوا کہ گویا حضرت عیسیٰ صلیب پر فوت ہو گئے ہیں اور
ان کے پاس وہ دلائل نہیں ہیں جن کی وجہ سے ان کے دل اس بات پر مطمئن ہو سکیں کہ یقیناًا
حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب پر جان نکل گئی تھی ۔
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ بظاہر مسیح صلیب پر
کھینچا گیا اور اس کے مارنے کا ارادہ کیا گیا مگر یہ محض ایک دھوکا ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں
نے ایسا خیال کر لیا کہ در حقیقت حضرت مسیح علیہ السلام کی جان صلیب پر نکل گئی تھی بلکہ خدا نے
ایسے اسباب پیدا کر دیئے جن کی وجہ سے وہ صلیبی موت سے بچ رہا۔ اب انصاف کرنے کا
مقام ہے کہ جو کچھ قرآن کریم نے یہود اور نصاری کے برخلاف فرمایا تھا آخر کا روہی بات سچی
نکلی ۔ اور اس زمانہ کی اعلیٰ درجہ کی تحقیقات سے یہ ثابت ہو گیا کہ حضرت مسیح در حقیقت صلیبی
موت سے بچائے گئے تھے ۔ کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ یہودی اس بات کا
جواب دینے سے قاصر رہے کہ کیونکر حضرت مسیح علیہ السلام کی جان بغیر ہڈیاں توڑنے کے
صرف دو تین گھنٹہ میں نکل گئی ۔ اسی وجہ سے بعض یہودیوں نے ایک اور بات بنائی ہے کہ
ال النساء : ۱۵۸
۵۰ ہم نے مسیح کو تلوار سے قتل کر دیا تھا۔ حالانکہ یہودیوں کی پورانی تاریخ کے رو سے مسیح کو تلوار کے
ذریعہ سے قتل کرنا ثابت نہیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ مسیح کے بچانے کے لئے اندھیرا ہوا ۔
بھونچال آیا۔ پلاطوس کی بیوی کو خواب آئی ۔ سبت کے دن کی رات قریب آگئی جس میں
مصلوبوں کو صلیب پر رکھنا روا نہ تھا۔ حاکم کا دل بوجہ ہولناک خواب کے مسیح کے چھوڑانے کے
لئے متوجہ ہوا۔ یہ تمام واقعات خدا نے اس لئے ایک ہی دفعہ پیدا کر دیئے کہ تا مسیح کی جان بچ
جائے ۔ اس کے علاوہ مسیح کو غشی کی حالت میں کر دیا کہ تا ہر ایک کو مردہ معلوم ہو۔ اور یہودیوں
پر اس وقت ایک ہیبت ناک نشان بھونچال وغیرہ کے دکھلا کر بزدلی اور خوف اور عذاب کا
اندیشہ طاری کر دیا۔ اور یہ دھڑ کہ اس کے علاوہ تھا کہ سبت کی رات میں لاشیں صلیب پر نہ رہ
جائیں ۔ پھر یہ بھی ہوا کہ یہودیوں نے مسیح کو غشی میں دیکھ کر سمجھ لیا کہ فوت ہو گیا ہے۔ اندھیرے
اور بھونچال اور گھبراہٹ کا وقت تھا۔ گھروں کا بھی ان کو فکر پڑا کہ شاید اس بھونچال اور
اندھیرے سے بچوں پر کیا گزرتی ہوگی۔ اور یہ دہشت بھی دلوں پر غالب ہوئی کہ اگر یہ شخص
کا ذب اور کافر تھا جیسا کہ ہم نے دل میں سمجھا ہے تو اس کے اس دکھ دینے کے وقت ایسے
ہولناک آثار کیوں ظاہر ہوئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے ۔ لہذا ان کے دل
بے قرار ہو کر اس لائق نہ رہے کہ وہ مسیح کو اچھی طرح دیکھتے کہ آیا مر گیا یا کیا حال ہے۔ مگر
در حقیقت یہ سب امور مسیح کے بچانے کے لئے خدائی تدبیریں تھیں ۔ اسی کی طرف اس آیت میں
اشارہ ہے وَلكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ یعنی یہود نے مسیح کو جان سے مارا نہیں ہے لیکن خدا نے ان کو
شبہ میں ڈال دیا کہ گویا جان سے مار دیا ہے۔ اس سے راستبازوں کو خدائے تعالیٰ کے فضل پر
بڑی امید بڑھتی ہے کہ جس طرح اپنے بندوں کو چاہے بچالے ۔
اور قرآن شریف میں ایک یہ بھی آیت حضرت مسیح کے حق میں ہے۔ وَجِيها