یورپ اور ایشیا کے علماء میں سے کوئی بھی ان کتابوں سے بے خبر نہیں ہے
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جلد ثالث - شرح قانون قرشی جلد ثالث - قرا با دین علوی خان امراض جلد - کتاب ۵۷۶
علاج الامراض مصنفہ حکیم محمد شریف خان صاحب صفحه ۸۹۳ - قرابا دین یونانی امراض جلد ۔
تحفة المؤمنين برحاشيه مخزن الادویہ صفحہ ۷۱۳ - کتاب محیط فى الطب صفحہ ۳۶۷ - کتاب اکسیر
اعظم جلد رابع مصنفہ حکیم محمد اعظم م خال خان صاحب المخاطب بناظم جہاں صفحہ ۳۳۱ کتاب - کتا۔ قرابادین
معصومی المعصوم بن کریم الدین الشوستری شیرازی - کتاب عجالہ نافعہ محمد شریف دہلوی صفحه ۴۱۰ -
کتاب طب شبری مستمی بلوا مع شہر یہ تالیف سید حسین شہر کاظمی صفحه ۴۷ - کتاب مخزن سلیمانی ترجمه
اکسیر عربی صفحه ۵۹۹ - مترجم محمد شمس الدین صاحب بہاولپوری ۔ شفاء الامراض مترجم مولانا الحکیم
محمد نور کریم صفحه ۲۸۲ - کتاب الطب دارا شکوہی مؤلفه نورالدین محمد عبد الحکیم عین الملک الشیرازی
ورق ۳۶۰ - کتاب منهاج الدكان بدستور الاعيان فى اعمال و تركيب النافعه للابدان تالیف
افلاطون زمانه و رئیس اوانہ ابوالمنا ابن ابی نصر العطار الاسرائیلی الهارونی (یعنی یہودی ) صفحہ ۸۶ -
کتاب زبدة الطب لسيد الامام ابو ابراہیم اسمعیل بن حسن الحسینی الجرجانی ورق ۱۸۲۔ طب اکبر
مصنفہ محمد اکبر ارزانی صفحه ۲۴۲ - کتاب میزان الطب مصنفہ محمد اکبر ارزانی صفحه ۱۵۲ - سدیدی مصنفه
رئيس المتكلمين امام المحققين السديد الكاذروني صفحه ۲۸۳ جلد ۲ - کتاب حاوی کبیر ابن
ذکر یا امراض جلد - قرابادین ابن تلمیذ ا مراض جلد - قرابادین ابن ابی صادق امراض جلد ۔
یہ وہ کتابیں ہیں جن کو میں نے بطور نمونہ اس جگہ لکھا ہے ۔ اور یہ بات
اہل علم اور خاص کر طبیبوں پر پوشیدہ نہیں ہے کہ اکثر ان میں ایسی کتابیں ہیں جو پہلے زمانہ
میں اسلام کے بڑے بڑے مدرسوں میں پڑھائی جاتی تھیں اور یورپ کے طالب العلم بھی
ان کو پڑھتے تھے ۔ اور یہ کہنا بالکل سچ اور مبالغہ کی ایک ذرہ آمیزش سے بھی پاک
۵۸ ہے کہ ہر ایک صدی میں قریباً کروڑہا انسان ان کتابوں کے نام سے واقف ہوتے چلے آئے
ہیں اور لاکھوں انسانوں نے ان کو اول سے آخر تک پڑھا ہے اور ہم بڑے زور سے کہہ سکتے
کیسمنو
☆
ہیں کہ یورپ اور ایشیا کے عالم لوگوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ ان بعض عظیم الشان
کتابوں کے نام سے ناواقف ہو جو اس فہرست میں درج ہیں ۔ جس زمانہ میں ہسپانیہ اور
اور ستلیر نم دار العلم تھے اس زمانہ میں بوعلی سینا کی کتاب قانو سینا کی کتاب قانون جو طب کی ایک بڑی
کتاب ہے جس میں مرہم عیسی کا نسخہ ہے اور دوسری کتابیں شفاء اور اشارات اور بشارات
جو طبعی اور ہیئت اور فلسفہ وغیرہ میں ہیں بڑے شوق سے اہل یورپ سیکھتے تھے ۔ اور ایسا ہی
ابونصر فارابی اور ابوریحان اور اسرائیل اور ثابت بن قرہ اور حنین بن اسحاق اور اسحاق وغیرہ
فاضلوں کی کتابیں اور ان کی یونانی سے ترجمہ شدہ کتابیں پڑھائی جاتی تھیں یقیناً ان کتابوں
کے ترجمے یورپ کے کسی حصہ میں اب تک موجود ہوں گے ۔ اور چونکہ اسلام کے بادشاہ
علم طب وغیرہ کو ترقی دینا بدل چاہتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے یونان کی عمدہ عمدہ کتابوں کا
ترجمہ کرایا اور عرصہ دراز تک ایسے بادشاہوں میں خلافت رہی کہ وہ ملک کی توسیع کی نسبت علم
کی توسیع زیادہ چاہتے تھے انہی وجوہ اور اسباب سے انہوں نے نہ صرف یونانی کتابوں کے
ترجمے عربی میں کرائے بلکہ ملک ہند کے فاضل پنڈتوں کو بھی بڑی بڑی تنخواہوں پر طلب کر
کے طب وغیرہ علوم کے بھی ترجمے کرائے پس ان کے احسانوں میں سے حق کے طالبوں پر یہ
ایک بڑا احسان ہے جو انہوں نے ان رومی و یونانی وغیرہ طبی کتابوں کے ترجمے کرائے جن
میں مرہم عیسی موجود تھی اور جس پر کتبہ کی طرح یہ لکھا ہوا تھا کہ یہ مرہم حضرت عیسی علیہ السلام
کی چوٹوں کے لئے طیار کی گئی تھی ۔ فاضل حکماء عہد اسلام نے جیسا کہ ثابت بن قرہ اور حنین بن
اسحاق ہیں جن کو علاوہ علم طب وطبعی و فلسفہ وغیرہ کی یونانی زبان میں خوب مہارت تھی جب
ہسپانیہ یعنی اندلس کیسمنو یعنی قسطمونیہ، ستلیر نم یعنی شترین منه
1۔ Hispania or Andalusia, Kasmonu or Kastamonu, Satrilnem or Santarem۔
اس قرابا دین کا جس میں مرہم عیسی تھی ترجمہ کیا تو عقلمندی سے شلیخا کے لفظ کو جو ایک یونانی لفظ ۵۹)
ہے جو باراں کو کہتے ہیں بعینہ عربی میں لکھ دیا تا اس بات کا اشارہ کتابوں میں قائم رہے کہ یہ
کتاب یونانی قرابادین سے ترجمہ کی گئی۔ اسی وجہ سے اکثر ہر ایک کتاب میں شلیخا کا لفظ بھی
لکھا ہوا پاؤ گے۔
اور یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اگر چہ پرانے سکے بڑی قابل قدر چیزیں
ہیں اور ان کے ذریعہ سے بڑے بڑے تاریخی اسرار کھلتے ہیں لیکن ایسی پرانی کتابیں جو مسلسل
طور پر ہر صدی میں کروڑہا انسانوں میں مشہور ہوتی چلی آئیں اور بڑے بڑے مدارس میں پڑھائی
گئیں اور اب تک درسی کتابوں میں داخل ہیں ان کا مرتبہ اور عزت ان سکوں اور کتبوں
سے ہزار ہا درجہ بڑھ کر ہے کیونکہ کتبوں اور سکوں میں جعل سازی کی بھی گنجائشیں ہیں لیکن وہ
علمی کتابیں جو اپنے ابتدائی زمانہ میں ہی کروڑہا انسانوں میں مشہور ہوتی چلی آئی ہیں اور
ہر ایک قوم ان کی محافظ اور پاسبان ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہے۔ ان کی تحریر میں بلا شبہ ایسی
اعلیٰ درجہ کی شہادتیں ہیں جو سکوں اور کتبوں کو ان سے کچھ بھی نسبت نہیں ۔ اگر ممکن ہو تو کسی سکہ
یا کتبہ کا نام تو لو جس نے ایسی شہرت پائی ہو جیسا کہ بوعلی سینا کے قانون نے ۔ غرض مرہم عیسی
حق کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان شہادت ہے۔ اگر اس شہادت کو قبول نہ کیا جائے تو
پھر دنیا کے تمام تاریخی ثبوت اعتبار سے گر جاویں گے کیونکہ اگر چہ اب تک ایسی کتابیں جن میں
اس مرہم کا ذکر ہے قریباً ایک ہزار ہیں یا کچھ زیادہ لیکن کروڑ ہا انسانوں میں یہ کتابیں اور ان
کے مؤلف شہرت یافتہ ہیں ۔ اب ایسا شخص علم تاریخ کا دشمن ہوگا جو اس بدیہی اور روشن اور
پر زور ثبوت کو قبول نہ کرے۔ اور کیا یہ حکم پیش کیا جا سکتا ہے کہ اس قدر عظیم الشان ثبوت کو ہم
نظر انداز کر دیں اور کیا ہم ایسے بھاری ثبوت پر بدگمانی کر سکتے ہیں جو یورپ اور ایشیا پر دائرہ کی