حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بدھ کا شیطان کے ذریعے آزمایا جانا
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پناہ دینے والا ہے۔ ایسا ہی بدھ کی کتابوں میں بدھ کا نام ہے آسٹرن سرزن یعنی بے پناہوں کو پناہ اے
دینے والا ۔ اور انجیل میں حضرت مسیح بادشاہ بھی کہلائے ہیں گو آسمان کی بادشاہت مراد لے لی ایسا
ہی بدھ بھی بادشاہ کہلایا ہے۔ اور واقعات کی مشابہت کا یہ ثبوت ہے کہ مثلاً جیسا کہ انجیل میں لکھا
ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام شیطان سے آزمائے گئے اور شیطان نے ان کو کہا کہ اگر تو مجھے سجدہ
کرے تو تمام دنیا کی دولتیں اور بادشاہتیں تیرے لئے ہوں گی ۔ یہی آزمائش بدھ کی بھی کی گئی
اور شیطان نے اس کو کہا کہ اگر تو میرا یہ حکم مان لے کہ ان فقیری کے کاموں سے باز آ جائے اور گھر
کی طرف چلا جائے تو میں تجھ کو بادشاہت کی شان و شوکت عطا کروں گا لیکن جیسا کہ مسیح نے
شیطان کی اطاعت نہ کی ایسا ہی لکھا ہے کہ بدھ نے بھی نہ کی ۔ دیکھو کتاب ٹی ڈبلیور اکس ڈیوڈس
بدھ ازم ۔ اور کتاب مونیر ولیمس بدھ ازم
اب اس سے ظاہر ہے کہ جو کچھ حضرت مسیح علیہ السلام انجیل میں کئی قسم کے خطاب اپنی
طرف منسوب کرتے ہیں۔ یہی خطاب بدھ کی کتابوں میں جو اس سے بہت عرصہ پیچھے لکھی گئی ہیں
بدھ کی طرف منسوب کی گئی ہیں۔ اور جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام شیطان سے آزمائے گئے ایسا ہی
ان کتابوں میں بدھ کی نسبت دعوی کیا گیا ہے کہ وہ بھی شیطان سے آزمایا گیا بلکہ ان کتابوں میں اس
سے زیادہ بدھ کی آزمائش کا ذکر ہے اور لکھا ہے کہ جب شیطان بدھ کو دولت اور بادشاہت کی طمع دے
چکا تب بدھ کو خیال پیدا ہوا کہ کیوں اپنے گھر کی طرف واپس نہ جائے لیکن اس نے اس خیال کی پیروی
نہ کی اور پھر ایک خاص رات میں وہی شیطان اس کو پھر ملا اور اپنی تمام ذریات ساتھ لایا اور ہیبت ناک
صورتیں بنا کر اس کو ڈرایا اور بدھ کو وہ شیاطین سانپوں کی طرح نظر آئے جن کے منہ سے آگ کے شعلے
نکل رہے تھے اور ان سانپوں نے زہر اور آگ اس کی طرف پھینکنی شروع کی لیکن زہر پھول بن جاتے
تھے اور آگ بدھ کے گرد ایک ہالہ بنا لیتی تھی۔ پھر جب اس طرح پر کامیابی نہ ہوئی تو شیطان نے
نیز دیکھو۔ چائنیز بدھ ازم مصنفہ اڈ کنس + بدھ مصنفہ اولڈن برگ ترجمہ ڈبلیو ہوئی ، لائف آف بدھ۔ ترجمہ راک بل۔ منہ
1۔ Buddhism By T۔W Rhys Davids 2۔ Buddhism By Monier Williams 3۔Chinese Buddhism By
Edkins 4۔Buddha by Oldenberg Translated By W۔Hoey 5۔Life of Buddha Translated by Rockhill
۷۲ اپنی سولہ لڑکیوں کو بلایا اور اُن کو کہا کہ تم اپنی خوبصورتی بدھ پر ظاہر کر ولیکن اس سے بھی بدھ کے
دل کو تزلزل نہ ہوا اور شیطان اپنے ارادوں میں نامراد رہا اور شیطان نے اور اور طریقے بھی
اختیار کئے مگر بدھ کے استقلال کے سامنے اس کی کچھ پیش نہ گئی اور بدھ اعلیٰ سے اعلیٰ مراتب کو
طے کرتا گیا اور آخر کار ایک لمبی رات کے بعد یعنی سخت آزمائشوں اور دیر پا امتحانوں کے پیچھے
بدھ نے اپنے دشمن یعنی شیطان کو مغلوب کیا اور سچے علم کی روشنی اس پر کھل گئی اور صبح ہوتے ہی
یعنی امتحان سے فراغت پاتے ہی اس کو تمام باتوں کا علم ہو گیا اور جس صبح کو یہ بڑی جنگ ختم ہوئی
وہ بدھ مذہب کی پیدائش کا دن تھا۔ اُس وقت گوتم کی عمر پینتیس برس کی تھی اور اس وقت اس کو
بدھ یعنی نور اور روشنی کا خطاب ملا اور جس درخت کے نیچے وہ اس وقت بیٹھا ہوا تھا وہ درخت نور
کے درخت کے نام سے مشہور ہو گیا ۔ اب انجیل کھول کر دیکھو کہ یہ شیطان کا امتحان جس سے بُدھ
آزمایا گیا کس قدر حضرت مسیح کے امتحان سے مشابہ ہے یہاں تک کہ امتحان کے وقت میں جو
حضرت مسیح کی عمر تھی قریباً وہی بدھ کی عمر تھی اور جیسا کہ بدھ کی کتابوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ
شیطان در حقیقت انسان کی طرح مجسم ہو کر لوگوں کے دیکھتے ہوئے بدھ کے پاس نہیں آیا بلکہ وہ
ایک خاص نظارہ تھا جو بدھ کی آنکھوں تک ہی محدود تھا اور شیطان کی گفتگو شیطانی الہام تھی یعنی
شیطان اپنے نظارہ کے ساتھ بدھ کے دل میں یہ القا بھی کرتا تھا کہ یہ طریق چھوڑ دینا چاہیے اور
میرے حکم کی پیروی کرنی چاہیے میں تجھے دنیا کی تمام دولتیں دے دوں گا ۔ اسی طرح عیسائی محقق
مانتے ہیں کہ شیطان جو حضرت عیسی علیہ السلام کے پاس آیا تھا وہ بھی اس طرح نہیں آیا تھا کہ
یہودیوں کے سامنے انسان کی طرح ان کی گلیوں کوچوں سے ہو کر اپنی مجسم حالت میں گذرتا ہوا
حضرت مسیح کو آملا ہو اور انسانوں کی طرح ایسی گفتگو کی ہو کہ حاضرین نے بھی سنی ہو بلکہ یہ ملاقات بھی