حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بدھ کی اخلاقی تعلیمات کے درمیان قریبی مشابہت
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۷۴ اس لئے ضرور تھا کہ وہ نبی صادق بدھ مذہب کے لوگوں کی طرف توجہ کرتا ۔ سو اس وقت بدھ
مذہب کے عالموں کو جو مسیحا بدھ کے منتظر تھے یہ موقع ملا کہ انہوں نے حضرت مسیح کے خطابات اور
ان کی بعض اخلاقی تعلیمیں جیسا کہ یہ کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو اور بدی کا مقابلہ نہ کرو۔ اور نیز
حضرت مسیح کا بگوا یعنی گورا رنگ ہونا جیسا کہ گوتم بدھ نے پیشگوئی میں بیان کیا تھا یہ سب علامتیں
دیکھ کر ان کو بدھ قرار دے دیا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ مسیح کے بعض واقعات اور خطابات اور تعلیمیں ے
اسی زمانہ میں گوتم بدھ کی طرف بھی عمداً یا سہواً منسوب کر دیئے گئے ہوں کیونکہ ہمیشہ ہندو تاریخ
نویسی میں بہت کچے رہے ہیں۔ اور بدھ کے واقعات حضرت مسیح کے زمانہ تک قلم بند نہیں ہوئے
تھے اس لئے بدھ کے عالموں کو بڑی گنجائش تھی کہ جو کچھ چاہیں بدھ کی طرف منسوب کر دیں سو یہ
قرین قیاس ہے کہ جب انہوں نے حضرت مسیح کے واقعات اور اخلاقی تعلیم سے اطلاع پائی تو ان
امور کو اپنی طرف سے اور کئی باتیں ملا کر بدھ کی طرف منسوب کر دیا ہوگا۔ چنانچہ آگے چل کر ہم
اس بات کا ثبوت دیں گے کہ یہ اخلاقی تعلیم کا حصہ جو بدھ مذہب کی کتابوں میں انجیل کے مطابق
پایا جاتا ہے اور یہ خطابات نور وغیرہ جو مسیح کی طرح بدھ کی نسبت لکھے ہوئے ثابت ہوتے ہیں اور
ایسا ہی شیطان کا امتحان یہ سب امور اس وقت بدھ مذہب کی پستکوں میں لکھے گئے تھے جبکہ
حضرت مسیح اس ملک میں صلیبی تفرقہ کے بعد تشریف لائے تھے۔
اور پھر ایک اور مشابہت بدھ کی حضرت مسیح سے پائی جاتی ہے کہ بدھ ازم میں لکھا ہے کہ
بدھ ان ایام میں جو شیطان سے آزمایا گیا روزے رکھتا تھا اور اس نے چالیس روزے رکھے۔ اور
انجیل پڑھنے والے جانتے ہیں کہ حضرت مسیح نے بھی چالیس روزے رکھے تھے۔
اور جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے بدھ اور مسیح کی اخلاقی تعلیم میں اس
قدر مشابہت اور مناسبت ہے کہ ہر ایک ایسا شخص تعجب کی نظر سے دیکھے گا جو
دونوں تعلیموں پر اطلاع رکھتا ہو گا ۔ مثلاً انجیلوں میں لکھا ہے کہ شر کا مقابلہ نہ کرو ۔
ا نوٹ: ہم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ بدھ مذہب میں قدیم سے ایک بڑا حصہ اخلاقی تعلیم کا موجود ہے مگر
ساتھ اس کے ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ اس میں سے وہ حصہ جو بعینہ انجیل کی تعلیم اور انجیل کی مثالیں اور انجیل کی عبارتیں ہیں یہ
حصہ بلاشبہ اس وقت بدھ مذہب کی کتابوں میں ملایا گیا ہے جبکہ حضرت مسیح اس ملک میں پہنچے۔ منہ
اور اپنے دشمنوں سے پیار کرو اور غربت سے زندگی بسر کرو اور تکبر اور جھوٹ اور لالچ سے ﴿۵﴾
پر ہیز کرو اور یہی تعلیم بدھ کی ہے بلکہ اس میں اس سے زیادہ شد و مد ہے یہاں تک کہ
ہر ایک جانور بلکہ کیڑوں مکوڑوں کے خون کو بھی گناہ میں داخل کیا ہے بدھ کی تعلیم میں
بڑی بات یہ بتلائی گئی ہے کہ تمام دنیا کی غم خواری اور ہمدردی کرو اور تمام انسانوں اور
حیوانوں کی بہتری چاہو اور با ہم اتفاق اور محبت پیدا کرو۔ اور یہی تعلیم انجیل کی ہے ۔ اور
پھر جیسا کہ حضرت مسیح نے مختلف ملکوں کی طرف اپنے شاگردوں کو روانہ کیا اور آپ بھی
ایک ملک کی طرف سفر اختیار کے کی طرف سفر اختیار کیا۔ یہ باتیں بدھ کے سوانح میں بھ کے سوانح میں بھی پائی جاتی ہیں ۔ چنہ
چنانچہ
بدھ ازم مصنفہ سرمو نیر ولیم میں لکھا ہے کہ بدھ نے اپنے شاگردوں کو دنیا میں تبلیغ کے
لئے بھیجا اور ان کو اس طرح پر خطاب کیا ۔ باہر جاؤ اور ہر طرف پھر نکلو اور دنیا کی
غمخواری اور دیوتاؤں اور آدمیوں کی بہتری کے لئے ایک ایک ہو کر مختلف صورتوں میں
نکل جاؤ اور یہ منادی کرو کہ کامل پر ہیز گار بنو ۔ پاک دل بنو ۔ برہم چاری یعنی تنہا اور مجرد
رہنے کی خصلت اختیار کرو۔ اور کہا کہ ” میں بھی اس مسئلہ کی منادی کے لئے جاتا
ہوں۔ اور بدھ بنارس کی طرف گیا اور اس طرف اس نے بہت معجزات دکھائے ۔ اور
اس نے ایک نہایت مؤثر وعظ ایک پہاڑی پر کیا ۔ جیسا کہ مسیح نے پہاڑی پر وعظ کیا تھا۔
اور پھر اسی کتاب میں لکھا ہے کہ بدھ اکثر مثالوں میں وعظ کیا کرتا تھا اور ظاہری چیزوں کو
لے کر روحانی امور کو ان میں پیش کیا کرتا تھا ۔
اب غور کرنا چاہیے کہ یہ اخلاقی تعلیم اور یہ طریق وعظ یعنی مثالوں میں
بیان کرنا یہ تمام طرز حضرت عیسی علیہ السلام کی ہے ۔ جب ہم دوسرے قرائن کو
اپنی نظر کے سامنے رکھ کر اس طرز تعلیم اور اخلاقی تعلیم کو دیکھتے ہیں تو معاً ہمارے
1۔Buddhism by Sir Monier Williams