حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی تمثیلات کا بدھ مت کے ادب میں شامل کیا جانا
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۷۶ دل میں گذرتا ہے کہ یہ سب باتیں حضرت مسیح کی تعلیم کی نقل ہیں جبکہ وہ اس ملک ہندوستان میں
تشریف لائے اور جابجا انہوں نے وعظ بھی کئے تو ان دنوں میں بدھ مذہب والوں نے ان سے
ملاقات کر کے اور ان کو صاحب برکات پا کر اپنی کتابوں میں یہ باتیں درج کر لیں بلکہ ان کو بدھ
قرار دے دیا کیونکہ یہ انسان کی فطرت میں داخل ہے کہ جہاں کہیں عمدہ بات پاتا ہے بہر طرح
کوشش کرتا ہے کہ اس عمدہ بات کو لے لے یہاں تک کہ اگر کسی مجلس میں کوئی عمدہ نکتہ کسی کے منہ
سے نکلتا ہے تو دوسرا اس کو یا د رکھتا ہے۔ تو پھر یہ بالکل قرین قیاس ہے کہ بدھ مذہب والوں نے
انجیلوں کا سارا نقشہ اپنی کتابوں میں کھینچ دیا ہے مثلاً یہاں تک کہ جیسے مسیح نے چالیس روزے
رکھے ویسے ہی بدھ نے بھی رکھے اور جیسا کہ مسیح شیطان سے آزمایا گیا ایسا ہی بدھ بھی آزمایا گیا
اور جیسا کہ مسیح بے پدر تھا ویسا ہی بدھ بھی۔ اور جیسا کہ مسیح نے اخلاقی تعلیم بیان کی ویسا ہی بدھ
نے بھی کی۔ اور جیسا کہ مسیح نے کہا کہ میں نور ہوں ویسا ہی بدھ نے بھی کہا۔ اور جیسا کہ مسیح نے اپنا
نام استاد رکھا اور حواریوں کا نام شاگرد ایسا ہی بدھ نے رکھا۔ اور جیسا کہ انجیل متی باب ۱۰ آیت
۸ ۹ میں ہے کہ سونا اور روپا اور تانبا اپنے پاس مت رکھو یہی حکم بدھ نے اپنے شاگردوں کو دیا۔
اور جیسا کہ انجیل میں مجرد رہنے کی ترغیب دی گئی ہے ایسا ہی بدھ کی تعلیم میں ترغیب ہے۔ اور
جیسا کہ مسیح کو صلیب پر کھینچنے کے بعد زلزلہ آیا ایسا ہی لکھا ہے کہ بدھ کے مرنے کے بعد زلزلہ
یا پس اس تمام مطابقت کا اصل باعث یہی ہے کہ بدھ مذہب والوں کی خوش قتہ ، قسمتی ہے
مسیح ہندوستان میں آیا اور ایک زمانہ دراز تک بدھ مذہب والوں میں رہا اور اس کے سوانح اور
اس کی پاک تعلیم پر انہوں نے خوب اطلاع پائی۔ لہذا یہ ضروری امر تھا کہ بہت سا حصہ اس تعلیم
اور رسوم کا ان میں جاری ہو جاتا کیونکہ ان کی نگاہ میں مسیح عزت کی نظر سے دیکھا گیا اور بدھ
قرار دیا گیا۔ اس لئے ان لوگوں نے اس کی باتوں کو اپنی کتابوں میں لکھا اور گوتم بدھ کی طرف
نوٹ: جیسا کہ عیسائیوں میں عشاء ربانی ہے ایسا ہی بدھ مذہب والوں میں بھی ہے۔ منہ
☆
آیا۔
سے
منسوب کر دیا ۔ بدھ کا بعینہ حضرت مسیح کی طرح مثالوں میں اپنے شاگردوں کو سمجھانا خاص کر ﴿۷۷﴾
وہ مثالیں جو انجیل میں آچکی ہیں نہایت حیرت انگیز واقعہ ہے۔ چنانچہ ایک مثال میں بدھ کہتا
ہے کہ ” جیسا کہ کسان بیج بوتا ہے اور وہ نہیں کہہ سکتا کہ دانہ آج پھولے گا اور کل نکلے گا ایسا
ہی مرید کا حال ہوتا ہے یعنی وہ کچھ بھی رائے ظاہر نہیں کر سکتا کہ اس کا نشو و نما اچھا ہو گا یا
اس دانہ کی طرح ہوگا جو پتھریلی زمین میں ڈالا جائے اور خشک ہو جائے ۔ دیکھو بعینہ یہ وہی
مثال ہے جو انجیل میں اب تک موجود ہے۔ اور پھر بدھ ایک اور مثال دیتا ہے کہ ایک ہرنوں
کا گلہ جنگل میں خوشحال ہوتا ہے تب ایک آدمی آتا ہے اور فریب سے وہ راہ کھولتا ہے جوان
کی موت کا راہ ہے یعنی کوشش کرتا ہے کہ ایسی راہ چلیں جس سے آخر پھنس جائیں اور موت
کا شکار ہو جائیں ۔ اور دوسرا آدمی آتا ہے اور وہ اچھا راہ کھولتا ہے یعنی وہ کھیت ہوتا ہے تا
اس میں سے کھائیں۔ وہ نہر لاتا ہے تا اس میں سے پیویں اور خوشحال ہو جائیں ایسا ہی
آدمیوں کا حال ہے وہ خوشحالی میں ہوتے ہیں شیطان آتا ہے اور بدی کی آٹھ راہیں ان پر
کھول دیتا ہے تا ہلاک ہوں ۔ تب کامل انسان آتا ہے اور حق اور یقین اور سلامتی کی بھری
ہوئی آٹھ راہیں ان پر کھول دیتا ہے تا وہ بچ جائیں ۔ بدھ کی تعلیم میں یہ بھی ہے کہ
پر ہیز گاری وہ محفوظ خزانہ ہے جس کو کوئی چرا نہیں سکتا ۔ وہ ایسا خزانہ ہے کہ موت کے بعد بھی
انسان کے ساتھ جاتا ہے۔ وہ ایسا خزانہ ہے جس کے سرمایہ سے تمام علوم اور تمام کمال پیدا
ہوتے ہیں۔
اب دیکھو کہ بعینہ یہ انجیل کی تعلیم ہے اور یہ باتیں بدھ مذہب کی ان پرانی
کتابوں میں پائی جاتی ہیں جن کا زمانہ حضرت مسیح علیہ السلام کے زمانہ سے کچھ زیادہ
نہیں ہے بلکہ وہی زمانہ ہے۔ پھر اسی کتاب کے صفحہ ۱۳۵ میں ہے کہ بدھ کہتا ہے
کہ میں ایسا ہوں کہ کوئی مجھ پر داغ نہیں لگا سکتا ۔ یہ فقرہ بھی حضرت مسیح کے قول سے