حضرت عیسیٰ علیہ السلام: دوسرے بدھ

مسیح ہندوستان میں

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۷۸ مشابہ ہے اور بدھ ازم کی کتاب کے صفحہ ۴۵ میں لکھا ہے کہ بدھ کی اخلاقی تعلیم اور عیسائیوں کی
اخلاقی تعلیم میں بڑی بھاری مشابہت ہے۔ میں اس کو مانتا ہوں۔ میں یہ مانتا ہوں کہ وہ
دونوں ہمیں بتاتی ہیں کہ دنیا سے محبت نہ کرو۔ روپیہ سے محبت نہ کرو۔ دشمنوں سے دشمنی مت
کرو۔ بُرے اور ناپاک کام مت کرو۔ بدی پر نیکی کے ذریعہ سے غالہ کے ذریعہ سے غالب آؤ۔ اور دوسروں سے
وہ سلوک کرو جو تم چاہتے ہو کہ وے تم سے کریں۔ یہ اس قدر انجیلی تعلیم اور بدھ کی تعلیم میں
مشابہت ہے کہ تفصیل کی ضرورت نہیں۔
بدھ مذہب کی کتابوں سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ گوتم بدھ نے ایک اور آنے والے
بدھ کی نسبت پیشگوئی کی تھی جس کا نام متیسا بیان کیا تھا ۔ یہ پیشگوئی بدھ کی کتاب لگا وتی سُنتا
میں ہے جس کا حوالہ کتاب اولڈن برگ صفحہ ۱۴۲ میں دیا گیا ہے۔ اس پیشگوئی کی عبارت یہ
ہے متیا لاکھوں مریدوں کا پیشوا ہو گا جیسا کہ میں اب سینکڑوں کا ہوں۔ اس جگہ یادر ہے کہ
جو لفظ عبرانی میں مشیحا ہے وہی پالی زبان میں متیا کر کے بولا گیا ہے۔ یہ تو ایک معمولی بات ہے
کہ جب ایک زبان کا لفظ دوسری زبان میں آتا ہے تو اس میں کچھ تغیر ہو جاتا ہے ہے : چنانچہ
انگریزی لفظ بھی دوسری زبان میں آ کر غیر پا جاتا ہے جیسا کہ نظیر کے طور پر میکسمولر صاحب
ایک فہرست میں جو کتاب سیکرڈ آف دی ایسٹ جلد نمبر اا کے ساتھ شامل کی گئی ہے صفحہ ۳۱۸
میں لکھتا ہے کہ ٹی ایچ انگریزی زبان کا جو تھ کی آواز رکھتا ہے فارسی اور عربی زبانوں میں ث
ہو جاتا ہے یعنی پڑھنے میں ٹ یاس کی آواز دیتا ہے۔ سوان تغییرات پر نظر رکھ کر ہر ایک سمجھ سکتا
ہے کہ مسیحا کا لفظ پالی زبان میں آ کر متیا بن گیا ۔ یعنی وہ آنے والا متیا جس کی بدھ نے
پیشگوئی کی تھی وہ در حقیقت مسیح ہے اور کوئی نہیں ۔ اس بات پر بڑا پختہ قرینہ یہ ہے کہ بدھ نے یہ
پیشگوئی بھی کی تھی کہ جس مذہب کی اس نے بنیا د رکھی ہے وہ زمین پر پانچ سو برس سے زیادہ قائم
1۔ Cakkavatti Suttanta 2۔Buddha by Dr۔ Herman Oldenberg۔pp۔142
3۔ Max Muller 4۔ Sacred Books of the East

M
مسیح ہندوستان میں
نہیں رہے گا۔ اور جس وقت ان تعلیموں اور اصولوں کا زوال ہوگا۔ تر ا ۔ تب متیا اس ملک میں ﴿۷﴾
آ کر دوبارہ ان اخلاقی تعلیموں کو دنیا میں قائم کرے گا ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح پانسو
برس بعد بدھ کے ہوئے ہیں اور جیسا کہ بدھ نے اپنے مذہب کے زوال کی مدت مقرر کی
تھی ۔ ایسا ہی اس وقت بدھ کا مذہب زوال کی حالت میں تھا۔ تب حضرت مسیح نے صلیب
کے واقعہ سے نجات پا کر اس ملک کی طرف سفر کیا اور بدھ مذہب والے اُن کو شناخت کر کے
بڑی
تعظیم سے پیش آئے ۔ اور اس میں کوئی بھی شک نہیں کر سکتا کہ وہ اخلاقی تعلیمیں !
یمیں اور وہ
روحانی طریقے جو بدھ نے قائم کئے تھے حضرت مسیح کی تعلیم نے دوبارہ دنیا میں ان کو جنم دیا۔
ہے۔ عیسائی مؤرخ اس بات کو مانتے ہیں کہ انجیل کی پہاڑی تعلیم اور دوسرے حصوں کی تعلیم
جو اخلاقی امور پر بنی ہے یہ تمام تعلیم وہی ہے جس کو گوتم بدھ حضرت مسیح سے پانسو برس پہلے
دنیا میں رائج کر چکا تھا وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ بدھ صرف اخلاقی تعلیموں کا سکھلانے والا
نہیں تھا بلکہ وہ اور بھی بڑی بڑی سچائیوں کا سکھلانے والا تھا ۔ اور ان کی رائے میں بدھ کا
نام جو ایشیا کا نور رکھا گیا وہ عین مناسب ہے۔ اب بدھ کی پیشگوئی کے موافق حضرت مسیح
پانسو برس کے بعد ظاہر ہوئے اور حسب اقرار اکثر علماء عیسائیوں کے ان کی اخلاقی تعلیم
بدھ کی تعلیم تھی تو اس میں کچھ شک نہیں ہو سکتا کہ وہ بدھ ۔ ہو سکتا کہ وہ بدھ کے رنگ پرظ کے رنگ پر ظہور فرما ہوئے
تھے۔ اور کتاب اولڈن برگ میں بحوالہ بدھ کی کتاب لگا وتی ستنا کے لکھا ہے کہ بدھ کے
معتقد آئندہ زمانہ کی امید پر ہمیشہ اپنے تئیں تسلی دیتے تھے کہ وہ متیا کے شاگرد بن کر نجات
بعینہ
کی خوشحالی حاصل کریں گے یعنی ان کو یقین تھا کہ متیا ان میں آئے گا اور وہ اس کے ذریعہ
سے نجات پائیں گے کیونکہ جن لفظوں میں بدھ نے ان کو متیا کی امید دی تھی وہ لفظ صریح

۸۰ دلالت کرتے تھے کہ اس کے شاگرد متیا کو پائیں گے۔ اب کتاب مذکور کے اس بیان سے
بخوبی یہ بات دلی یقین کو پیدا کرتی ہے کہ خدا نے ان لوگوں کی ہدایت کے لئے دونوں
☆
طرف سے اسباب پیدا کر دیئے تھے یعنی ایک طرف تو حضرت مسیح بوجہ اپنے اس نام کے جو
پیدائش باب آیت ۱۰ سے سمجھا جاتا ہے۔ یعنی آسف جس کا ترجمہ ہے جماعت کو اکٹھا
کرنے والا یہ ضروری تھا کہ اس ملک کی طرف آتے جس میں یہودی آ کر آباد ہوئے
تھے۔ اور دوسری طرف یہ بھی ضروری تھا کہ حسب منشاء بدھ کی پیشگوئی کے بدھ کے معتقد
آپ کو دیکھتے اور آپ سے فیض اٹھاتے ۔ سو ان دونوں باتوں کو یکجائی نظر کے ساتھ دیکھنے
سے یقیناً سمجھ میں آتا ہے کہ ضرور حضرت مسیح علیہ السلام تبت کی طرف تشریف لے گئے تھے
اور خود جس قدر تبت کے بدھ مذہب میں عیسائی تعلیم اور رسوم دخل کر گئے ہیں اس قدر گہرا
دخل اس بات کو چاہتا ہے کہ حضرت مسیح ان لوگوں کو ملے ہوں اور بدھ مذہب کے سرگرم
مریدوں کا ان کی ملاقات کے لئے ہمیشہ منتظر ہونا جیسا کہ بدھ کی کتابوں میں اب تک
لکھا ہوا موجود ہے بلند آواز سے پکار رہا ہے کہ یہ انتظار شدید حضرت مسیح کے ان کے اس ملک
میں آنے کے لئے پیش خیمہ تھا۔ اور دونوں امور متذکرہ بالا کے بعد کسی منصف مزاج کو
اس بات کی حاجت نہیں رہتی کہ وہ بدھ مذہب کی ایسی کتابوں کو تلاش کرے جن میں لکھا
ہوا ہو کہ حضرت مسیح تبت کے ملک میں آئے تھے کیونکہ جبکہ بدھ کی پیشگوئی کے مطابق
آنے کی انتظار شدید تھی تو وہ پیشگوئی اپنی کشش سے حضرت مسیح کو ضرور تبت کی طرف کھینچ لائی
ہوگی ۔ اور یا درکھنا چاہیے کہ متیا کا نام جو بدھ کی کتابوں میں جا بجا مذکور ہے بلا شبہ وہ مسیحا
ہے۔ کتاب تبت تا تار منگولیا بائی ایچ ٹی پر نسب کے صفحہ ۱۴ میں منیا بدھ کی نسبت جو دراصل
مسیحا ہے یہ لکھا ہے کہ جو حالات ان پہلے مشنریوں ( عیسائی واعظوں ) نے تبت میں جا کر
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے باب ۴۹ “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
1۔ Tibet, Tatary and Mongolia by H۔T۔Prinsep

آج 10 میں سے 10 باقی