بگوا متیّا یا سفید بدھ
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اپنی آنکھوں سے دیکھے اور کانوں سے سنے ۔ ان حالات پر غور کرنے سے وہ اس نتیجہ تک ۸۱
پہنچ گئے کہ لاموں کی قدیم کتب میں عیسائی مذہب کے آثار موجود ہیں ۔ اور پھر اسی صفحہ
میں لکھا ہے کہ اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ متقدمین یہ خیال کرتے ہیں کہ حضرت مسیح کے
حواری ابھی زندہ ہی تھے کہ جبکہ عیسائی دین کی تبلیغ اس جگہ پہنچ گئی تھی اور پھر اے اصفحہ میں لکھا
ہے کہ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس وقت عام انتظار ایک بڑے منجی کے پیدا ہونے کی
لگ رہی تھی جس کا ذکرٹے سے ٹس نے اس طرح پر کیا ہے کہ اس انتظار کا مدار نہ صرف
یہودی تھے بلکہ خود بدھ مذہب نے ہی اس انتظار کی بنیاد ڈالی تھی یعنی اس ملک میں متیا کے
آنے کی پیشگوئی کی تھی ۔ اور پھر اس کتاب انگریزی پر مصنف نے ایک نوٹ لکھا ہے اس
کی یہ عبارت ہے۔ کتاب پتاکتیان اور اتھا کتھا میں ایک اور بدھ کے نزول کی پیشگوئی
بڑی واضح طور پر درج ہے جس کا ظہور گوتم یا ساکھی منی سے ایک ہزار سال بعد لکھا گیا ہے ۔
گو تما بیان کرتا ہے کہ میں پچیسواں بدھ ہوں ۔ اور بگوا متیا نے ابھی آنا ہے یعنی میرے
بعد اس ملک میں وہ آئے گا جس کا نام متیا ہو گا اور وہ سفید رنگ ہو گا ۔ پھر آگے وہ انگریز
مصنف لکھتا ہے کہ متیا کے نام کو مسیحا سے حیرت انگیز مشابہت ہے۔ غرض اس پیشگوئی میں
گوتم بدھ نے صاف طور پر اقرار کر دیا ہے کہ اس کے ملک میں اور اس کی قوم میں اور اس پر
ایمان لانے والوں میں مسیحا آنے والا ہے یہی وجہ تھی کہ اس کے مذہب کے لوگ ہمیشہ
اس انتظار میں تھے کہ ان کے ملک میں مسیحا آئے گا ۔ اور بدھ نے اپنی پیشگوئی میں اس آنے
والے بدھ کا نام بگوا متیا اس لئے رکھا کہ بگو اسنسکرت زبان میں سفید کو کہتے ہیں ۔ اور
حضرت مسیح چونکہ بلاد شام کے رہنے والے تھے اس لئے وہ بگوا یعنی سفید رنگ تھے ۔ جس
ملک میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی یعنی مگدھ کا ملک جہاں راجہ گر یہا واقع تھا اس ملک کے لوگ
۸۲ سیاہ رنگ تھے اور گوتم بدھ خود سیاہ رنگ تھا۔ اس لئے بدھ نے آنے والے بدھ کی قطعی علامت
ظاہر کرنے کے لئے دو باتیں اپنے مریدوں کو بتلائی تھیں ۔ ایک یہ کہ وہ بگوا ہو گا ۔ دوسرے یہ کہ
☆
وہ متیا ہو گا یعنی سیر کرنے والا ہوگا اور باہر سے آئے گا ۔ سو ہمیشہ وہ لوگ انہی علامتوں کے منتظر
تھے جب تک کہ انہوں نے حضرت مسیح کو دیکھ لیا۔ یہ عقیدہ ضروری طور پر ہر ایک بدھ مذہب والے
کا ہونا چاہیے کہ بدھ سے پانسو برس بعد بگوا متیا ان کے ملک میں ظاہر ہوا تھا۔ سو اس عقیدہ کی
تائید میں کچھ تعجب نہیں ہے کہ بدھ مذہب کی بعض کتابوں میں متیا یعنی مسیحا کا ان کے ملک میں
آنا اور اس طرح پر پیشگوئی کا پورا ہو جانا لکھا ہوا ہو ۔ اور اگر یہ فرض بھی کر لیں کہ لکھا ہوا نہیں ہے
تب بھی جبکہ بدھ نے خدائے تعالیٰ سے الہام پا کر اپنے شاگردوں کو یہ امید دی تھی کہ بگوا متیا ان
کے ملک میں آئے گا ۔ اس بنا پر کوئی بدھ مت والا جو اس پیشگوئی پر اطلاع رکھتا ہو اس واقعہ سے
انکار نہیں کر سکتا کہ وہ بگوا متیا جس کا دوسرا نام مسیحا ہے اس ملک میں آیا تھا کیونکہ پیشگوئی کا باطل
ہونا مذہب کو باطل کرتا ہے۔ اور ایسی پیشگوئی جس کی میعاد بھی مقرر تھی اور گوتم بدھ نے بار بار اس
پیشگوئی کو اپنے مریدوں کے پاس بیان کیا تھا۔ اگر وہ اپنے وقت پر پوری نہ ہوتی تو بدھ کی
جماعت گوتم بدھ کی سچائی کی نسبت شبہ میں پڑ جاتی اور کتابوں میں یہ بات لکھی جاتی کہ یہ پیشگوئی
پوری نہیں ہوئی اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر ہمیں ایک اور دلیل یہ ملتی ہے کہ تبت میں
ساتویں صدی عیسوی کی وہ کتا بیں دستیاب ہوئی ہیں جن میں مشیح کا لفظ موجود ہے یعنی حضرت عیسی
علیہ السلام کا نام لکھا ہے اور اس لفظ کو مِی شِی ھو کر کے ادا کیا ہے۔ اور وہ فہرست جس میں
مي شي هو پایا گیا ہے اس کا مرتب کرنے والا ایک بدھ مذہب کا آدمی ہے۔ دیکھو کتاب اے
ریکارڈ آف دی بدھسٹ ریلیجن مصنفہ آئی سنگ مترجم جی ٹکا کو سو۔ اور جی ٹکا کو سو
ایک ہزار و پانچ ہزار سال والی میعاد یں غلط ہیں۔ منہ
L
1۔ A Record of the Buddhist Religion by I۔Tsing Translated by Taka Kasu