بدھ ویدوں کے ایک نہایت گہرے نقاد تھے
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بدھ یا بدھ ستوا کی روح کا کوئی حصہ موجودہ لاموں میں حلول کر آتا ہے یعنی اس کی قوت اور ۸۹
طبیعت اور روحانی خاصیت موجودہ لامہ میں آ جاتی ہے اور اس کی روح اس میں اثر کرنے لگتی
ہے۔ (۳) تیسری قسم تناسخ کی یہ ہے کہ اسی زندگی میں طرح طرح کی پیدائشوں میں انسان
گذرتا چلا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ در حقیقت اپنے ذاتی خواص کے لحاظ سے انسان بن جاتا
ہے۔ ایک زمانہ انسان پر وہ آتا ہے کہ گویا وہ بیل ہوتا ہے اور پھر زیادہ حرص اور کچھ شرارت
بڑھتی ہے تو کتا بن جاتا ہے اور ایک ہستی پر موت آتی ہے اور دوسری ہستی پہلی ہستی کے اعمال
کے موافق پیدا ہو جاتی ہے لیکن یہ سب تغییرات اسی زندگی میں ہوتے ہیں ۔ اس لئے یہ عقیدہ
بھی انجیل کی تعلیم کے مخالف نہیں ہے۔
اور ہم بیان کر چکے ہیں کہ بدھ شیطان کا بھی قائل ہے۔ ایسا ہی دوزخ اور
بہشت اور ملائک اور قیامت کو بھی مانتا ہے اور یہ الزام جو بدھ خدا کا منکر ہے یہ محض افترا
ہے بلکہ بدھ ویدانت کا منکر ہے اور ان جسمانی خداؤں کا منکر ہے جو ہندو مذہب میں بنائے
گئے تھے ۔ ہاں وہ وید پر بہت نکتہ چینی کرتا ہے اور موجودہ وید کو صیح نہیں مانتا اور اس کو
ایک بگڑی ہوئی اور محرف اور مبدل کتاب خیال کرتا ہے اور جس زمانہ میں وہ ہندو اور
وید کا تابع تھا اس زمانہ کی پیدائش کو ایک بُری پیدائش قرار دیتا ہے۔ چنانچہ وہ اشارات
کے طور پر کہتا ہے کہ میں ایک مدت تک بند ر بھی رہا اور ایک زمانہ تک ہاتھی اور پھر میں ہرن
بھی بنا اور کتا بھی اور چار دفعہ میں سانپ بنا۔ اور پھر چڑیا بھی بنا اور مینڈک بھی بنا اور دو
دفعہ مچھلی بنا اور دس دفعہ شیر بنا اور چار دفعہ مرغا بنا اور دو دفعہ میں سور بنا اور ایک دفعہ خرگوش
بنا اور خرگوش بننے کے زمانہ میں بندروں اور گیدڑوں اور پانی کے کتوں کو تعلیم دیا کرتا تھا۔
اور پھر کہتا ہے کہ ایک دفعہ میں بھوت بنا اور ایک دفعہ عورت بنا اور ایک دفعہ ناچنے والا
۹۰ شیطان بنا ۔ یہ تمام اشارات اس اپنی تمام زندگی کی طرف کرتا ہے جو بزدلی اور زنانہ خصلت
اور ناپاکی اور درندگی اور وحشیانہ حالت اور عیاشی اور شکم پرستی ا اور شکم پرستی اور تو ہمات سے بھری ہوئی
تھی ۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ اس زمانہ کی طرف اشارہ کرتا ہے جبکہ وہ وید کا پیرو تھا کیونکہ وہ
وید کے ترک کرنے کے بعد کبھی اس بات کی طرف اشارہ نہیں کرتا کہ پھر بھی کوئی حصہ گندی
زندگی کا اس کے اندر رہا تھا بلکہ اس کے بعد اس نے بڑے بڑے دعوے کئے اور کہا کہ وہ
خدا کا مظہر ہو گیا اور نروان کو پا گیا ۔ بدھ نے یہ بھی کہا ہے کہ جب انسان دوزخ کے اعمال
لے کر دنیا سے جاتا ہے تو وہ دوزخ میں ڈالا جاتا ہے اور دوزخ کے سپاہی اس کو کھینچ کر
دوزخ کے بادشاہ کی طرف اس کو لے جاتے ہیں اور اُس بادشاہ کا نام یمہ ہے اور پھر اس دوزخی
سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا تو نے ان پانچ رسولوں کو نہیں دیکھا تھا جو تیرے آگاہ کرنے
کے لئے بھیجے گئے تھے ۔ اور وہ یہ ہیں ۔ بچپن کا زمانہ۔ بڑھاپے کا زمانہ ۔ بیماری ۔ مجرم ہو کر
دنیا میں سزا پالینا جو آخرت کی سزا پر ایک دلیل ہے۔ مردوں کی لاشیں جو دنیا کی بے ثباتی
ظاہر کرتی ہیں ۔ مجرم جواب دیتا ہے کہ جناب میں نے اپنی بیوقوفی کے سبب ان تمام باتوں
پر کچھ بھی غور نہ کی ۔ تب دوزخ کے موکل اس کو کھینچ کر عذاب کے مقام پر لے جائیں گے
اور لوہے کی زنجیروں کے ساتھ جو آگ سے اس قدر گرم کئے ہوئے ہوں گے کہ آگ کی
طرح سرخ ہوں گے باندھ دیئے جائیں گے اور نیز بدھ کہتا ہے کہ دوزخ میں کئی طبقے ہیں
جن میں مختلف قسم ۔ قسم کے گنہ گار ڈالے جائیں گے ۔ غرض یہ تمام تعلیمیں بآواز بلند پکار رہی ہیں
کہ بدھ مذہب نے حضرت مسیح کے فیض صحبت سے کچھ حاصل کیا ہے لیکن ہم اس جگہ اس
سے زیادہ طول دینا پسند نہیں کرتے اور اس فصل کو اسی جگہ ختم کر دیتے ہیں کیونکہ جبکہ بدھ
مذہب کی کتابوں میں صریح طور پر حضرت مسیح کے اس ملک میں آنے کے لئے پیشگوئی لکھی