پٹھانوں اور یہودیوں کی مشابہت اور ایشیا میں بنی اسرائیل کے متعلق تاریخی بیانات

مسیح ہندوستان میں

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رعیت اور غلام ہیں۔ ڈاکٹر مور کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تا تاری قوم چوزن ۹۵
یہودی الاصل ہیں ۔ اور ان میں اب تک یہودی مذہب کے قدیم آثار پائے جاتے ہیں
چنانچہ وہ ختنہ کی رسم ادا کرتے ہیں۔ افغانوں میں یہ روایت ہے کہ وہ دس گم شدہ بنی
اسرائیلی قبائل ہیں ۔ بادشاہ بخت نصر نے یروشلم کی تباہی کے بعد گرفتار کر کے غور کے ملک
میں بسایا جو بامیان کے نزدیک ہے اور وہ خالد بن ولید کے آنے سے پہلے برابر یہودی
مذہب کے پابند رہے ۔
افغان شکل و شباہت میں ہر طرح سے یہود نظر آتے ہیں اور ان ہی کی طرح چھوٹا
بھائی بڑے بڑے ؟ بھائی کی بیوہ سے شادی کرتا ہے۔ ایک فرانسیسی سیاح فراتر نامی جب ہرات
کے علاقہ میں سے گزر رہا تھا تو اس نے لکھا ہے کہ اس علاقہ میں بنی اسرائیل بکثرت ہیں
اور اپنے یہودی مذہب کے ارکان کے ادا کرنے کی پوری آزادی انہیں حاصل ہے ۔
ربی بن یمین ساکن شہر ٹولیڈ و ( سپین ) بارھویں صدی عیسوی میں گم شدہ قبیلوں کی تلاش
میں گھر سے نکلا ۔ اس کا بیان ہے کہ یہ یہودی لوگ چین ایران اور تبت میں آباد ہیں ۔
جوزی فس جس نے ۹۳ء میں یہودیوں کی قدیم تاریخ لکھی ہے اپنی گیارھویں کتاب میں
عزرا نبی کے ساتھ قید سے واپس جانے والے یہودیوں کے بیان کے ضمن میں بیان کرتا
ہے کہ دس قبیلے دریائے فرات کے اس پار اب تک آباد ہیں اور ان کی تعداد شمار سے باہر
ہے۔ (دریائے فرات سے اس پار سے مراد فارس اور مشرقی علاقے ہیں ) اور سینٹ
جروم جو پانچویں صدی عیسوی میں گذرا ہے ہوسیع نبی کا ذکر کرتے ہوئے اس معاملہ کے
ثبوت میں حاشیہ پر لکھتا ہے کہ اس دن سے ( بنی اسرائیل کے ) دس فرقے شاہ پارتھیا
یعنی پارس کے ماتحت ہیں اور اب تک قید سے رہا نہیں کئے گئے ۔ اور اسی کتاب کی جلد
اول میں لکھا ہے کہ کونٹ جو رن سرنا اپنی کتاب کے صفحہ ۲۳۳، ۲۳۴ میں تحریر کرتا ہے
1۔Dr۔Moore 2۔ Chosan 3۔ Nebuchadnezzar۔ 4 L۔P۔Ferrier
5۔ Count Björn Stjerna

۹۶ کہ افغان اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ بخت نصر نے ہیکل یروشلم کی تباہی کے بعد بامیان
کے علاقہ میں انہیں جلا وطن کر کے بھیج دیا۔ ( بامیان کا علاقہ غور کے متصل اور افعانستان میں
L
واقع ہے ) اور کتاب اے نیرے ٹو آف اے وزٹ ٹو غزنی کابل افغانستان ۔ مصنفہ جی ٹی
دیگن ایف جی ایس مطبوعہ ۱۸۴۰ء کے صفحہ ۱۶۶ میں لکھا ہے کہ کتاب مجمع الانساب سے ملا
خدا داد نے پڑھ کر سنایا کہ یعقوب کا بڑا بیٹا یہودا تھا اس کا بیٹا اُسرک تھا۔ اُسرک کا بیٹا اکنور ۔
اکنور کا بیٹا معالب - مطالب کا فرلائی ۔ فرلائی کا بیٹا قیس تھا۔ قیس کا بیٹا طالوت ۔ طالوت کا
ارمیاہ ۔ اور ارمیاہ کا بیٹا افغان تھا اس کی اولا د قوم افغان ہے اور اسی کے نام پر افغان کا نام
مشہور ہوا۔ افغان بخت نصر کا ہم عصر تھا اور بنی اسرائیل کہلاتا تھا اور اُس کے چالیس بیٹے
☆
تھے۔ اس کی چونتیسویں پشت میں دو ہزار برس بعد وہ قیس ہوا جو محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ) کے زمانہ میں تھا۔ اس سے چونسی نسلیں ہوئیں ۔ سلم نامی افغان کا سب سے بڑا بیٹا
اپنے وطن شام سے ہجرت کر کے غور مشکوہ کے علاقہ میں جو ہرات کے قریب ہے آباد ہوا ۔
اس کی اولا دافغانستان میں پھیل گئی ۔
سے
اور کتاب اے سائیکلو پیڈیا آف جیوگرافی مرتبہ جیمز برائیس ایف جی ایس مطبوعہ
لندن ۱۸۵۶ء کے صفحہ ۱۱ میں لکھا ہے کہ افغان لوگ اپنا سلسلہ نسب سال بادشاہ اسرائیل
اتے ہیں اور اپنا نام بنی اسرائیل رکھتے ہیں ۔ الگزنڈر برنس کا قو ہیں ۔ الگزنڈر برنس کا قول ہے کہ افغان یہ
روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ یہودی الاصل ہیں ۔ شاہ بابل نے انہیں قید کر کے غور کے
علاقہ میں لا بسایا جو کابل سے شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہ لوگ ۱۲۲ ء تک اپنے یہودی
مذہب پر رہے۔ لیکن خالد بن عبداللہ ( غلطی سے ولید کی جگہ عبداللہ لکھا ہوا ہے ) نے اس
قوم کے ایک سردار کی لڑکی سے بیاہ کر لیا اور اُن کو اس سال میں دین اسلام قبول کرایا ۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے چھیاسٹھ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
1۔ A Narrative of a visit to Ghazni, Kabul and Afganistan by G۔T۔Vigne F۔G۔S۔
2۔ A Cyclopaedia of Geography by James Bryce 3۔ Alexander Burns

آج 10 میں سے 10 باقی