کتاب "مخزن افغان" سے افغانوں کی نسل اور بنی اسرائیل سے ان کے تعلقات کے بارے میں معلومات
مسیح ہندوستان میں
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کرلن کے بیٹے
قبائل
کرلن کے بیٹے
قبائل
خٹک
خشکی
زاز
زازی
سور
سوری
باب
بابی
آفرید
آفریدی
بنگنیش
بنگنیشی
طور
طوری
لنڈیپور
لنڈ بیپوری
تمَّ كَلامُهُ
☆
اور کتاب مخزن افغانی تالیف خواجہ نعمت اللہ ہراتی بعہد جہانگیر شاہ تالیف شده
۱۰۱۸ ہجری جس کو پروفیسر برنہارڈ ڈورن ( خارکو یونیورسٹی ) نے بمقام لندن ترجمہ کر کے
۱۸۳۶ء میں شائع کیا ہے اس کے مفصلہ ذیل ابواب میں یہ بیان ہے۔
باب اوّل میں بیان تاریخ یعقوب اسرائیل ہے جس سے اس (افغان) قوم کا شجرہ
نسب شروع ہوتا ہے۔
باب دوم میں مضمون تاریخ شاہ طالوت ہے یعنی افغانوں کا شجرہ نسب طالوت سے ملایا
گیا ہے۔
صفحہ ۲۲ و ۲۳ میں لکھا ہے کہ طالوت کے دو بیٹے تھے۔ بر خیاہ اور ارمیاہ ۔ بر خیاہ کا بین بیٹا
آصف تھا اور ارمیاہ کا افغان ۔ اور صفحہ ۲۴ میں لکھا ہے کہ افغان کے ۲۴ بیٹے تھے اور افغان کی
*
اولاد کے برابر کوئی اور اسرائیلی قبیلہ میں نہ تھا۔ اور صفحہ ۱۵ میں لکھا ہے کہ بخت نصر نے تمام شام
پر قبضہ کر لیا اور اقوام بنی اسرائیل کو جلا وطن کر کے غور ، غزنی، کابل، قندہار اور کوہ فیروز کے
کو ہستانی علاقوں میں لا بسایا جہاں خاص کر آصف اور افغان کی اولا درہ پڑی۔
معتبر تواریخ مثلاً تاریخ طبری ، مجمع الانساب، گزیدہ جہاں کشائی مطلع الانوار ، معدن اکبر سے خلاصہ کر کے یہ
کتاب بنائی گئی ہے ۔ ( دیکھو صفحہ ۳ دیباچہ از مصنف )
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۴۰ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” ۲۵ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
باب سوم میں یہ بیان ہے کہ بخت نصر نے جب بنی اسرائیل کو شام سے نکال دیا تو
آصف اور افغان کی نسل کے چند قبائل عرب میں جاگزین ہوئے ۔ اور عرب ان کو بنی اسرائیل
اور بنی افغان کے ناموں سے نامزد کرتے تھے۔
اور اس کتاب کے صفحہ ۳۷ و ۳۸ مصنف مجمع الانساب اور مستوفی مصنف تاریخ
گزیدہ کے حوالہ سے تفصیلاً بیان کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حین حیات میں
خالد بن ولید نے ان افغانوں کی طرف دعوت اسلام کا پیغام بھیجا جو بخت نصر کے واقعہ کے
بعد غور کے علاقہ ہی میں رہ پڑے تھے۔ افغان سردار بسر براہی قیس جو ۳۷ پشتوں کے بعد
طالوت کی اولاد تھا حاضر خدمت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوئے ۔ قیس کا نام آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے عبدالرشید رکھا ۔ ( اس جگہ عبدالرشید قیس کا شجرہ نسب طالوت (سال) تک
دیا ہے ) ۔ نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سرداروں کا نام پٹھان رکھا جس کے معنی سگان
جہاز کے ہیں۔ کچھ عرصہ کے بعد سردار واپس اپنے ملک میں آئے اور اسلام کی تبلیغ کی ۔
اور اسی کتاب مخزن افغانی کے صفحہ ۶۳ میں لکھا ہے کہ بنی افغنہ یا بنی افغان ناموں کی
نسبت فرید الدین احمد اپنی کتاب رسالہ انساب افغانیہ میں مفصلہ ذیل عبارت لکھتا ہے :-
بخت نصر مجوسی جب بنی اسرائیل اور شام کے علاقوں پر مستولی ہوا اور یروشلم کو تباہ کیا تو
بنی اسرائیل کو قیدی اور غلام بنا کر جلا وطن کر دیا اور اس قوم کے کئی قبیلے جو موسوی شریعت کے
پابند تھے اپنے ساتھ لے گیا اور حکم دیا کہ وہ آبائی مذہب چھوڑ کر خدا کی بجائے اس کی پرستش
کریں۔ لیکن انہوں نے انکار کیا۔ بنابریں بخت نصر نے نہایت عاقل اور فہیم لوگوں میں سے
دو ہزار کو مار ڈالا اور باقیوں کے لئے حکم دیا کہ اس کے مقبوضات اور شام سے کہیں باہر چلے
جائیں ۔ ان کا ایک حصہ ایک سردار کے ماتحت بخت نصر کے مقبوضات سے نکل کر کوہستان