افغان اور یہودی تعلق: خصوصیات، رسومات اور ناموں میں مماثلت کے شواہد

مسیح ہندوستان میں

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

غور میں چلا گیا اور یہاں ان کی اولا درہ پڑی ۔ دن بدن ان کی تعداد بڑھتی گئی اور لوگوں نے ۱۰۱
ان کو بنی اسرائیل بنی آصف اور بنی افغان کے ناموں سے موسوم کیا۔
صفحہ ۶۴ میں مصنف مذکور کا قول ہے کہ معتبر کتب مثلاً تاریخ افغانی، تاریخ غوری
وغیرہ میں یہ دعوی درج ہے افغان بہت زیادہ حصہ تو بنی اسرائیل ہیں اور کچھ حصہ قبطی ۔ نیز
ابوالفضل کا بیان ہے کہ بعض افغان اپنے آپ کو مصری الاصل سمجھتے ہیں اور یہ وجہ پیش کرتے
ہیں کہ جب بنی اسرائیل یروشلم سے مصر واپس گئے ۔ اس فرقہ (یعنی افغان ) نے ہندوستان کو
نقل مقام کیا ۔ اور صفحہ ۶۴ میں فرید الدین احمد افغان کے نام کی بابت یہ لکھتا ہے : افغان نام کی
نسبت بعض نے یہ لکھا ہے کہ ( شام سے ) جلا وطنی کے بعد جب وہ ہر وقت اپنے وطن مالوف کا
دل میں خیال لاتے تھے تو آہ وفغان کرتے تھے لہذا ان کا نام افغان ہوا اور یہی رائے سرجان
ملکم کی ہے دیکھو ہسٹری آف پرشیا جلد اصفحہ ۱۰۱۔
اور صفحہ ۶۳ میں مہابت خان کا بیان ہے کہ چون ایشان از توابع ولواحق
سلیمان علیہ السلام اند بنابراں ایشان را مردم عرب سلیمانی گویند ۔
اور صفحہ ۶۵ میں لکھا ہے تقریباً تمام مشرقی مؤرخوں کی یہی تحقیقات ہے کہ
افغان قوم کا اپنا یہی اعتقاد ہے کہ وہ یہودی الاصل ہیں ۔ اور اس رائے کو زمانہ حال
کے بعض مؤرخوں نے بھی اختیار کیا ہے یا غالبا صحیح سمجھا ہے اور یہ رواج کہ افغان
یہودیوں کے نام اپنے نام رکھتے ہیں بے شک افغانوں کے مسلمان ہو جانے کی وجہ
سے ہے ( لیکن مترجم برنہارڈ دورن کا یہ خیال کوئی ثبوت نہیں رکھتا ۔ پنجاب کے شمال و
مغربی حصہ میں اکثر ایسی قومیں ہندی الاصل آباد ہیں جو آباد ہو گئی ہیں لیکن ان کے نام
یہودی ناموں کی طرز پر ہرگز نہیں ۔ جس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان ہو
جانے سے ایک قوم میں یہودی نام داخل نہیں ہو جاتے ) ” افغان کے خط و خال یہودیوں

اولد
مسیح ہندوستان میں
۱۰۲ سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتے ہیں اور اس بات کو ان محققوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے جو
افغانوں کے دعوائے یہودی الاصل ہونے پر کچھ التفات نہیں کرتے ۔ اور یہی ایک ثبوت ہے جو
ان کے یہودی الاصل ہونے کے بارے میں مل سکتا ہے۔ سرجان ملکم کے الفاظ اس بارے میں
یہ ہیں : ۔ اگر چہ افغانوں کا ( یہودیوں کی ) معز ز نسل سے ہونے کا دعویٰ بہت مشتبہ ہے۔ لیکن
ان کی شکل و ظاہری خط و خال اور ان کے اکثر رسوم سے یہ امر صاف ظاہر ہے کہ وہ (افغان)
فارسیوں ، تاتاریوں اور ہندیوں سے ایک جدا قوم ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ صرف یہی بات اس
بیان کو معتبر ٹھہراتی ہے جس کی مخالفت بہت سے قوی واقعات کرتے ہیں اور جس کا کوئی صاف
ثبوت نہیں ملتا۔ اگر ایک قوم کی دوسری قوم کے ساتھ شکل و وضع میں مشابہت رکھنے سے کوئی نتیجہ
نکل سکتا ہے تو کشمیری اپنے یہودیوں والے خط و خال کی وجہ سے یقیناً یقیناً یہودی الاصل ثابت
ہوں گے اور اس بات کا صرف بر نیر نے ہی نہیں بلکہ فارسٹر اور شاید دیگر محققوں نے ذکر کیا ہے۔
اگر چہ فارسٹر بر نیر کی رائے کو تسلیم نہیں کرتا تاہم وہ اقرار کرتا ہے کہ جب وہ کشمیریوں میں تھا تو
اس نے خیال کیا کہ وہ ایک یہودیوں کی قوم کے درمیان رہتا ہے۔
ا
اور کتاب ڈکشنری آف جیوگرافی مرتبہ اے کے جانسٹن کے صفحہ ۲۵۰ میں کشمیر کے لفظ
کے بیان میں یہ عبارت ہے:۔ یہاں کے باشندے دراز قد ، قوی ہیکل، مردانہ شباہت والے،
عورتیں مکمل اندام والیں، خوبصورت، بلند خمدار بینی والے شکل و وضع میں بالکل یہودیوں کے
مشابہ ہیں۔
اور سول اینڈ ملٹری گزٹ ( مطبوعہ ۲۳ / نومبر ۱۸۹۸ء صفحہ ۴ ) میں بعنوان مضمون
سواتی اور آفریدی (اقوام ) لکھا ہے کہ ہمیں ایک اعلیٰ درجہ کا قیمتی اور دلچسپ مضمون ملا
ہے جو برٹش ایسوسی ایشن کے ایک حال کے جلسہ میں ایسوسی ایشن مذکورہ کی شاخ متعلقہ
تاریخ طبعی نوع انسان میں پیش کیا گیا ہے اور جو کمیٹی تحقیقات تاریخ

آج 10 میں سے 10 باقی