پٹھانوں کی اصل: افغان اسرائیلی نسل، قبائلی روایات اور موسوی قانون کا اثر

مسیح ہندوستان میں

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طبعی انسان کے موسم سرما کے جلسہ میں ابھی سنایا جانا ہے ۔ ہم وہ مکمل مضمون ذیل میں درج ۱۰۳
کرتے ہیں۔ ہندوستان کی مغربی سرحد کے پٹھان یا پکٹان باشندوں کا حال قدیمی
تاریخوں میں موجود ہے اور بہت سے فرقوں کا ذکر ہیروڈوٹس نے اور سکندر اعظم کے تاریخ
نویسوں نے کیا ہے ۔ وسطی زمانہ میں اس پہا وسطی زمانہ میں اس پہاڑ کا غیر آباد اور ویرانہ کا نام روہ تھا۔ اور اس
علاقہ کے باشندوں کا نام رہیلہ تھا اور اس میں شک نہیں کہ یہ رہیلے یا پٹھان قوم افغانان
کے نام و نشان سے پہلے ان علاقوں میں آباد تھے ۔ اب سارے افغان پٹھانوں میں شمار
کئے جاتے ہیں کیونکہ وہ پٹھانی زبان یعنی پشتو بولتے ہیں لیکن وہ ان سے کسی رشتہ کا اقرار
نہیں کرتے ۔ اور ان کا دعویٰ ہے کہ ہم بنی اسرائیل ہیں یعنی ان فرقوں کی اولاد ہیں جن کو
بخت نصر قید کر کے بابل لے گیا تھا ۔ مگر سب نے پشتو زبان کو اختیار کر لیا ہے ۔ اور سب اسی
مجموعہ قوانین ملکی کو مانتے ہیں جس کا نام پکستان والی ہے اور جس کے بہت سے قواعد پرانی
موسوی شریعت سے عجیب طور پر مشابہت رکھتے ہیں اور بعض اقوام راجپوت کے پرانے رسم
ورواج سے بھی ملتے جلتے ہیں ۔
اگر ہم اسرائیلی آثار کوز پر نظر رکھ کر دیکھیں تو ظاہر ہوگا کہ پٹھانوں کی قو میں دو بڑے حصوں
میں منقسم ہو سکتی ہیں یعنی اول وہ فرقے ہندی الاصل ہیں جیسے وزیری، آفریدی، اورک زئی
وغیرہ۔ دوسرے افغان جو سامی (SEMITIC ) ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور سرحد پر زیادہ
آبادی انہی کی ہے۔ اور کم سے کم یہ ممکن ہے کہ پکٹان والی جو ایک غیر مکتوب ضابطہ قواعد ملکی
ہے۔ سب کا مل کر تیار ہوا ہے اس میں ہم دیکھتے ہیں کہ موسوی احکام راجپوتی رسوم سے
ملے ہوئے ہیں جن کی ترمیم اسلامی رسوم نے کی ہے ۔ وہ افغان جو اپنے تئیں درانی کہلاتے ہیں
اور جب سے کہ درانی سلطنت کی بنیاد پڑی ہے یعنی ۱۵۰ سال سے اپنے تئیں درانی ہی نامزد
کرتے آئے ہیں کہتے ہیں کہ وہ اصلاً اسرائیلی فرقوں کی اولاد سے ہیں اور ان کی نسل کش ( قیس )

۱۰۴ سے جاری ہوتی ہے جس کو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے پٹھان کے نام سے موسوم کیا ۔
جس کے معنی سریانی زبان میں سُکان کے ہیں کیونکہ اس نے لوگوں کو اسلام کی لہروں میں
(کشتی کی طرح ) چلانا تھا ۔ اگر ہم قوم افغان کا قوم اسرائیل سے کوئی قدیمی رشتہ نہ مانیں
تو ان اسرائیلی ناموں کی کوئی وجہ بیان کرنا ہمارے لئے مشکل ہو جاتا ہے جو عام طور پر رائج
ہیں ۔ اور بعض رسوم مثلاً عید فصح کے تہوار کے رائج ہونے کی وجہ بیان کرنا اور بھی ہمارے لئے
دشوار ہو جاتا ہے۔ اور قوم افغان کی یوسف زئی شاخ اگر عید فصح کی حقیقت کو سمجھ کر نہیں
مناتے تو کم سے کم ان کا تہوار عید فصح کی نہایت عجیب اور عمدہ نقل ہے۔ ایسا ہی اسرائیلی رشتہ
نہ ماننے کی حالت میں ہم اس اصرار کی بھی کوئی وجہ نہیں بتلا سکتے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ افغانوں کو
اس روایت کے بیان کرنے اور اس پر قائم رہنے میں ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
روایت کی صداقت کی کوئی اصلی بنیاد ضرور ہوگی ۔ بلیو( BELLEW ) کی رائے ہے کہ
اسرائیلی رشتہ کا در حقیقت سچا ہونا ممکن ہے مگر وہ بیان کرتا ہے کہ افغانوں کی تین بڑی شاخوں
میں سے جو اپنے تئیں قیس کی اولاد بیان کرتے ہیں کم سے کم ایک شاخ سارا بور کے نام سے
موسوم ہے اور یہ لفظ پشتو زبان میں اس نام کا ترجمہ ہے جو پرانے زمانے میں سورج بنسی
راجپوتوں کا نام تھا جن کی نسبت یہ معلوم ہے کہ ان کی بستیاں مہا بھارت کی لڑائی میں چندر بنسی
خاندان سے شکست کھا کر افغانستان میں آبسی تھیں ۔ اس طرح معلوم ہوا کہ ممکن ہے کہ
افغان بنی اسرائیل ہوں جو قدیمی راجپوتوں میں مل گئے ہوں اور ہمیشہ سے میری نظر میں
افغانوں کے اصل ونسل کے مسئلہ کا صحیح حل نہایت ہی اغلب طور پر یہی معلوم ہوتا رہا ہے ۔
بہر نمط آج کل کے افغان روایت و تامل کی بنا پر اپنے تئیں برگزیدہ قوم یعنی ابراہیم کی اولاد
میں سے شمار کرتے ہیں ۔
ان تمام تحریرات کو جو نامی مؤلفوں کی کتابوں میں سے ہم نے لکھی ہیں یکجائی

طور پر تصور میں لانے سے ایک صادق کو یقین کامل ہو سکتا ہے کہ یہ قو میں جو افغان اور کشمیری اس ۱۰۵
ملک ہندوستان اور اس کے حدود اور نواح میں پائی جاتی ہیں دراصل بنی اسرائیل ہیں۔ اور ہم
اس کتاب کے دوسرے حصہ میں انشاء اللہ زیادہ تر تفصیل سے اس بات کو ثابت کریں گے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام کے اس سفر دور دراز یعنی ہندوستان کے سفر کی علت غائی یہی تھی کہ تا وہ
اس فرض سے سبکدوش ہو جائیں جو تمام اسرائیلی قوموں کو تبلیغ کا فرض ان کے ذمہ تھا جیسا کہ وہ
انجیل میں اس بات کی طرف اشارہ بھی کر چکے ہیں ۔ پس اس حالت میں یہ تعجب کی بات نہیں
ہے کہ وہ ہندوستان اور کشمیر میں آئے ہوں۔ بلکہ تعجب اس بات میں ہے کہ بغیر ادا کرنے اپنے
فرض منصبی کے وہ آسمان پر جا بیٹھے ہوں ۔ اب ہم اس حصہ کو ختم کرتے ہیں۔
وَالسَّلام عَلَى مَنِ اتَّبِعِ الهُدى
خاک
المؤلف
میرزا غلام احمد مسیح موعود
از قادیان ضلع گورداسپور

آج 10 میں سے 10 باقی