عرضِ حال
کلام محمود مع فرہنگ
عرض حال
في
بفضل اللہ کام محمود مع فرنگ پیش خدمت ہے۔قبل ازیں کلام طاہر مع فرسنگ 1995 میں شائع ہوئی تھی۔یہ ایک طویل محنت طلب اور نازک کام
تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے محسن و خوبی انجام پایا۔اس دریا سے پار اتری تو سامنے دوسرا دریا تھا
ر مین مع فرسنگ کی ترتیب و تدوین اور اشاعت۔2003 میں اس دریا سے پار اتری تو ہمار محسنہ پا سلیہ تیر
صاحبہ نے بڑی محبت اور مان سے فرمائش کی اب کلام محمود مع فرمینگ بھی تیار کرو۔اگر چہ مجھے بھی روحانی پانیوں
میں رہنے کی چاٹ لگ گئی تھی مگر کام کی طوالت اور اہمیت سے کچھ گھبرا گئی۔منع دیوانے دل نے کہا خدا کی
بندی اپہلے کون سے کام تم نے اپنی ہمت اور لیاقت سے کئے ہیں ؟ چنانچہ میں نے حضرت خلیفہ ایسے الفاس
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر والعزیز کی خدمت میں اجازت اور دعا کی درخواست کے لئے خط لکھ دیا۔جواب ملا۔کلام محمود پر کام ضرور کریں
میں تیسرے دریا میں اتر گئی۔ہے عمل میں کامیابی موت میں ہے زندگی
جالپٹ جا لہر سے دریا کی۔کچھ پروا نہ کر
کچھ ذوق تھا کچھ فرائض تھے سو عمر شعر و ادب کے لالہ زاروں میں گزری کامل وثوق سے کہی سکتی ہوں کہ
خدائے رحمن نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو سلطان انتظام کا جو اعجاز اور اعزاز بخشا تھا وہ آپ کی جماعت
میں بھی جاری وساری ہے۔اس پر مستزاد وہ بیٹا جو کلمتہ الہ سخت ذہین و فہیم علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا گیا
تھا۔قادیان کے دبستان شاعری کا درخشندہ ستارہ بنا۔وہی الوہی موضوعات ، زنده خدا، زنده رسول صلی الله علیه و قلم
اور زندہ کتاب وہی انسان کی فوز و فلاح، روحانی عظمت اور نظریاتی حسن کی آسمانی فضائیں ہیں۔وہی مسیحائی
کے ہے جو نئے ساقی نے جی بھر کے پلائی ہے۔تصنع ، بناوٹ اور ملمع سے پاک سادہ بے تکلف بیان، دہلی کی
نکھری ہوئی اُردو جو حقیقی معنوں میں آپ کی مادری زبان تھی۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد اپنے ایک مضمون
میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں۔بحیثیت زبان دان آپ کا مقام اس صدی کی چیدہ شخصیتوں میں شمار ہوتا ہے۔اردو معرفی
اور فارسی ہر زبان میں آپ کا منظوم کلام آپ کی زبان
دانی پر ہمیشہ گواہ رہے گا۔“
الفضل فروری 1970 )
حقہ کام کی تیار میں پہلی پلی دفعہ چھپنے والی نظموں سے موازنہ کیا تو یہ دلچسپ حقیقت کھلی کہ آپ چھپنے
کے بعد بھی اپنے کلام میں ردو بدل فرمایا کرتے تھے۔مثال کے لئے دو اشعار دیکھیئے۔وہ تو کچھ رکھتی بھی تھی پر میں تو خالی ہاتھ ہوں
بے عمل ہوتے ہوئے ہے جستجوئے دست یار
دست یار کی جگہ پہلے وصل یار تھا۔خالی ہاتھ اور بے عملی کے تسلسل میں دست یار لانے سے مضمون اور الفاظ
کی خوبصورت مطابقت نے حسن میں اضافہ کیا ہے۔دل میں آ آ کے تری یاد نے اسے ربّ ودود
بار ہا پہروں تلک خون رلایا ہم کو
رب ودود کی جگہ پہلے پیارے خدا تھا۔رہ رہ کر یاد آنے پر پہروں تک خون رونے والے کو اس ہے کہ جس
نے یہ جوت جگائی ہے وہ دنیا کے روایتی محبوب کے برعکس اپنی صفت ودود کے ساتھ رجوع برحمت ہوگا۔ان
تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے کلام محمود آپ کی حیات میں چھپنے والے آخری مجموعہ کلام کے مطابق لکھوائی ہے۔کچھ سہو
کتابت کی غلطیاں درست کی ہیں۔الفاظ کو کھلا کھلا لکھوایا ہے اعراب لگائے ہیں۔نیز اس کتاب میں پہلی
دفعہ حضرت مصلح موعود کے اپنی نظموں کے بارے میں تحریر فرمائے ہوئے نوش بھی شامل ہیں۔کتابت
کی ہے۔اس طرح کلام طاہر اور در همین والی مانوس تحریر میں یہ سیٹ مکمل ہوا ہے۔فرسنگ تیار کرنے میں محترمہ
کی قابل قدر معاونت حاصل رہی۔فرہنگ کے سلسلے میں یہ عرض کر دوں کہ اول تو اشعار میں معنویت
کئی جہات سے گھلتی ہے اور ہر ایک کو اپنی استعداد کے مطابق نظر آتی ہے۔دوم زبان دانی کے اپنے اپنے معیار
ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے ہر قاری کے اطمینان کا سامان کر نا ممکن نہیں ہوتا ہم نے مقدور بھر کوشش کی ہے کہ
ہر لحاظ سے خوبصورت اور اغلاط سے پاک کتاب شائع ہو۔الہ تعالی کمزوریوں اور کوتاہیوں کی پردہ پوشی
فرمائے۔آمین۔کی خاص طور پر ممنون
ہے جن کی حوصلہ افزائی اور معاونت سے یہ خدمت ممکن ہوئی۔محترم ہادی علی صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ
کینیڈا کے لئے دعا کی درخواست ہے اور عزیزم
کے لئے بھی دُعا کی درخواست ہے جن کی
گرافک اور ٹائٹل ڈیز ائمنگ نے طباعت کو خوبصورت بنایا۔فجر اسم اللہ تعالیٰ احسن الجزافی الدارین خیر۔خاکسار
امہ الباری ناصر