مثل ہوش اڑ جائیں گے اس زلزلہ آنے کے دن
کلام محمود مع فرہنگ
5
ظہور مہدی دوراں
مثلِ ہوش اُڑ جائیں گے اس زلزلہ آنے کے دن
باغ احمد پر جو آئے ہیں یہ مُرجھانے کے دن
یوں نہیں ہیں جھوٹی باتوں
پر یہ اترانے کے دن
پوش کر غافل کہ یہ دن تو ہیں گھبرانے کے دن
سختیوں سے ہی جو جاگے گی تو جاگے گی یہ قوم
اے غیبی ہرگز نہیں بیتکوے سہلانے کے دن
مہدی آخر زماں کا ہو چکا ہے اب ظہور
ہیں بہت جلد آنے والے دیں کے پھیلانے کے دن
یہ شرارت سب دھری رہ جائے گی جب وہ خُدا
ہوش میں لائے گا تم کو ہوش میں لانے کے دن
طوطے اڑ جائیں گے ہاتھوں کے تمہارے غافلو
اُس خُدائے مقدر کے چہرہ دکھلانے کے دن
10
اک جہاں مانے گا اس دن ملت خیر الرسل
اب تو تھوڑے رہ گئے اس دیں کے جھٹلانے کے دن
چھوڑ دو سب عیش یارو اور فکرِ دیں کرو
آج کل ہر گز نہیں ہیں پاؤں پھیلانے کے دن
کچھ صلاحیت جو رکھتے ہو تو حق کو مان لو
یاد رکھو دوستو یہ پھر نہیں آنے کے دن
کبر و نخوت سے خُدا را باز آؤ تم کہ اب
جلد آنے والے ہیں وہ آگ بھڑکانے کے دن
نام لکھوا کر مسلمانوں میں تو خوش ہے عرب نیز
مریکی سیچ کہتا ہوں ہیں یہ خون دل کھانے کے دن
جس لیے یہ نام پایا تھا ، نہیں باقی وہ کام
اب تو اپنے حال پر ہیں خود ہی شرمانے کے دن
لوگوں کو غفلت کی تو ترغیب دیتا ہے مگر
بھول جائے گا یہ سب
کچھ تو سزا پانے کے دن
11
کس لیے خوش ہے یہ تجھ کو بات ہاتھ آئی ہے کیا
یہ نہ خوش ہونے کے دن ہیں بلکہ تھرانے کے دن
مہدی آخر زماں کا کس طرح ہو گا ظہور
جب نہ آئیں گے کبھی اس دیں کے اٹھ جانے کے دن
دینِ احمد پر اگر آیا زمانہ ضعف کا
آچکے تب تو مسیح وقت کے آنے کے دن
کچھ بھی گر عقل و خرد سے کام تولیتا تو یہ
دیں ہیں جو ہیں بل پڑتے ہیں اُن کے سنبھانے کے دن
تو تو ہنستا ہے مگر روتا ہوں میں اس فکر میں
وہ میں اس دُنیا سے اک دنیا کے اُٹھ جانے کے دن
جلد کر توبہ کہ پچھتانا بھی پھر ہو گا فضول
ہاتھ سے جاتے رہیں گے جبکہ پچھتانے کے دن
اک قیامت کا سماں ہو گا کہ جب آئیں گے وہ
مال کی ویرانی کے اور جان کے کھانے کے دن
12
گو کہ اُس دن پھیل جائے گی تباہی چار سُو
جب کہ پھر آئیں گے یارو زلزلہ آنے کے دن
پھر بھی مردہ ہے انھیں جو دین کے غم خوار ہیں
وط
کیونکہ وہ دن ہیں یقینا دیں کے پھیلانے کے دن
يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَد وَأَنَا پکار اُٹھیں گے لوگ
خود ہی منوائے گا سب سے یار منوانے کے دن
اے عزیز دہلوی سُن رکھ یہ گوش ہوش سے
پھر بہار آئی تو آئے زلزلہ آنے کے دن
ہے دُعا محمود کی تجھ سے مرے پیارے خُدا
ہو مُحافظ تو ہمارا خون دل کھانے کے دن
اخبار الحکم بلد 10 - 24 جون 1906 ء
13