غصہ میں بھرا ہوا خُدا ہے
کلام محمود مع فرہنگ
7
غصہ میں بھرا ہوا خُدا ہے جاگو ابھی فرصت دُعا ہے
تم کہتے ہو آئن میں ہیں ہم ، اور منہ کھولے ہوئے کھڑی بلا ہے
ڈرتی نہیں کچھ بھی تو خُدا سے اسے قوم ابیہ تجھ کو کیا ہوا ہے
مامور خدا سے دشمنی ہے کیا اس کا ہی نام ارتقا ہے؟
گمراہ ہوئے ہو باز آؤ کیا عقل تمہاری کو ہوا ہے
موسیٰ کے غلام تھے مسیحا ہاں اُن سے ہمارا کام کیا ہے
اب رنہیر راہ کوئے دلبر والله غلام مصطفے ہے
کس راہ سے ابنِ مریم آئے مدت ہوئی وہ تو مر چکا ہے
اب اور کار انتکار چھوڑو آنا تھا جسے وہ تو آ چکا ہے
جس کو کیا ہے خُدا نے مامور اس سے بھلا تم کو کیا گلہ ہے
کیوں بھولے ہو دوستو ادھراؤ اک مردِ خُدا پکارتا ہے
باز آؤ شرارتوں سے اپنی کچھ تم میں اگر بُوئے وفا ہے
ورنہ ابھی غافلو اتمھارے آئے گا وہ آگے جو کیا ہے
21
21
تقدیر سے ہو چکا مقدر قسمت میں تمھاری زلزلہ ہے
وہ دن کہ جب آئے
گی مصیبت آنکھوں میں ہماری گھومتا ہے
حیرانی میں ایک دوسرے سے اُس دن یہ کہے گا ہیں یہ کیا ہے؟
چکھیں گے مزا عذاب کا جب جائیں گے کہ ہاں کوئی خدا ہے
پتھر بھی پکار کر کہیں گے ان کافروں
کی یہی سزا ہے
اے قوم خُدا کے واسطے تو بتلا کہ ہو تیرا مدعا ہے
حق نے جسے کر دیا ہے کامور تسلیم میں اُس کی عذر کیا ہے
اللہ سے چاہو عفو تقصیر دیتا ہے اُسے جو مانگتا ہے
محمود خدائے لم یزل سے ہر وقت ہی میری دُعا ہے
اُس شخص کو شاد رکھے ہر دم جو دین قویم پر فدا ہے
اور اس کو نکالنے ظلمتوں سے
جو شرک میں کفر میں پھنسا ہے
اخبار بدر جلد 5 - 20 ستمبر 1906 ء -
22