گناہ گاروں کے دردِ دل کی بس اک قرآن ہی دوا ہے

کلام محمود مع فرہنگ

9
گناہ گاروں کے دردِ دل کی بس اک قرآن ہی دوا ہے
یہی ہے خضر دو طریقت یہی ہے ساھر جو حق نما ہے
ہر اک مخالف کے زور و طاقت کو توڑنے کا یہی ہے حزبہ
یہی ہے تلوار جس سے ہر ایک دیں کا بدخواہ کانپتا ہے
تمام دنیا میں تھا اندھیرا کیا تھا ظلمت نے یاں بسیرا
ہوا ہے جس سے جہان روشن وہ معرفت کا ہی دیا ہے
نگاہ جن کی زمین پر تھی نہ آسماں کی جنہیں خبر تھی
خُدا سے اُن کو بھی جا ہلایا دکھائی ایسی روھدی ہے
بھٹکتے پھرتے ہیں راہ سے جو ، اُنھیں یہ ہے یار سے ملاتا
جواں کے واسطے یہ خضر کرہ ہے تو پیر کے واسطے عصا ہے
مصیبتوں سے نکالتا ہے ، بلاؤں کو سر سے ٹالتا ہے
گلے کا تعویذ اسے بناؤ، ہمیں یہی حکم مصطفے ہے
25

یہ ایک دریائے معرفت ہے ، لگائے اس میں جو ایک غوطہ
تو اس کی نظروں میں ساری دُنیا فریب ہے جھوٹ ہے دنا ہے
مگر مسلمانوں پر ہے حیرت جنھوں نے پائی ہے ایسی نہ
دلوں پر چھائی ہے پھر بھی غفلت نہ یاد عقبی ہے نے خُدا ہے
نہیں ہے کچھ دیں سے کام ان کا یونہی مسلماں ہے نام ان کا
ہے سخت گندہ کلام ان کا ، ہر ایک کام ان کا فتنہ زا ہے
زمیں سے جھگڑا فلک سے قضیبہ یہاں ہے شور اور وہاں شرابا
نہیں ہے اک دم بھی چنین آتا خبر نہیں ان کو کیا ہوا ہے
یہ چلتے ہیں یوں اکٹر اکڑ کر کہ گویا اُن کے ہیں بحر اور پر
پڑے ہیں ایسے سمجھ پہ پتھر۔کہ شرم ہے کچھ نہ کچھ حیا ہے
لڑیں گے آپس میں بھائی باہم۔نہ ہو گا کوئی کسی کا ہندنم
میرا پیارا رسُولِ اکرم یہ بات پہلے سے کہہ گیا ہے
نہ دل میں خوف خدا رہے گا نہ دین کا کوئی نام لے گا
فلک پر ایمان جا چڑھے گا یہی ازل سے لکھا ہوا ہے
26

مگر خُدائے رحیم و رحماں جو اپنے بندوں کا ہے نگہباں
جو ہے شہنشاہ جن و انساں جو ذرہ ذرہ کو دیکھتا ہے
کرے گا قدرت سے اپنی پیدا وُہ شخص جس کا کیا ہے وعدہ
می دوراں مثیل عیسی جو میری اُمت کا رہنما ہے
سو ساری باتیں ہوئی ہیں پوری نہیں کوئی بھی رہی ادھوری
دلوں میں اب بھی رہے جو دُوری تو اس میں اپنا قصور کیا ہے
پڑا نعجب شور جا بجا ہے جو ہے وہ دنیا پہ ہی خدا ہے
نہ دل میں خوف خدا رہا ہے نہ آنکھ میں ہی رہی کیا ہے
می دوراں مثیل عیسی ، بجا ہے دُنیا میں جس کا ڈنکا
خُدا سے ہے پا کے محکم آیا ، ملا اُسے منصب ھدی ہے
ہے چاند سورج نے دی گواہی ، پڑی ہے طاعون کی تباہی
بچائے ایسے سے پھر خُدا ہی ، جو اب بھی انکار کر رہا ہے
وہ مطلع آبدار لکھوں ، کہ جس سے متاد کا ہو دل خوں
معروف کی جاگہر پروؤں ، کہ مجھ کو کرنا ہی روا ہے
27

مسیح دنیا کا رہنما ہے ، غلام احمد ہے مصطفے ہے
بروز اقطاب و انبیاء ہے ، خُدا نہیں ہے خُدا شما
ہے
جہاں سے ایمان اُٹھ گیا تھا ، فریب و مکاری کا تھا چرچا
فساد نے تھا جمایا ڈیرا ، وُہ نقشہ اس نے الٹ دیا ہے
اسی کے دم سے مرا تھا۔انتھم ، امی نے لکھو کا سر کیا خم
اسی کا دُنیا میں آج پر چینی ، ہما کے بازو پہ اُڑ رہا ہے
اُسی کی شمشیر خونچکاں نے کیا قصوری کو ٹکڑے ٹکڑے
یہ زلزلہ بار بار آ کے ، اسی کی تصدیق کر رہا ہے
جمایا طاعوں نے ایسا ڈیرا ، شتون اس کا نہ پھر اکھیڑا
دیا ہے خلقت کو وہ تریڑا ، کہ اپنی جہاں سے ہوئی خفا ہے
مقابلہ میں جو تیرے آیا ، نہ خالی بیچ کر کبھی بھی کوٹا
یہ دبد کہ دیکھ کر مسیحا ، جو کوئی حاسد ہے جل رہا ہے
و
خُدا نے لاکھوں رنشاں دکھائے ، نہ پھر بھی ایمان لوگ لائے
عذاب کے منتظر ہیں ہائے ، نہیں جو بد بختی یہ تو کیا ہے
28

صبا ترا گر وہاں گذر ہو تو اتنا پیغام میرا دیکھو
اگرچہ تکلیف ہو گی تجھ کو یہ کام یہ بھی ثواب کا ہے
کہ اسے مثیل مسیح و عیسی ! انہوں سخت محتاج میں دُعا کا
خُدا تری ہے قبول کرتا کہ تو اس اُمت کا ناخُدا ہے
خُدا سے میری یہ کر شفاعت که علیم و نور وهدی کی دوکت
مجھے بھی اب وہ کرے عنایت ، یہی مری اُس سے التجا ہے
رہ خُدا میں ہی جاں فدا ہو، دل عشق احمد میں مبتلا ہو
اسی پہ ہی میرا خاتمہ ہو ، یہی میرے دل کا مدعا ہے
نہیں ہے محمود فکر اس کا ، کہ یہ اثر کس قدر کرے گا
سخن کہ جو دل سے ہے نکلتا ، وہ دل میں ہی جا کے بیٹھتا ہے
اخبار بدر جلد 6 - 21 فروری 1907 ء
29
لله

آج 10 میں سے 10 باقی