نہ کچھ قوت رہی ہے جسم و جاں میں

کلام محمود مع فرہنگ

15
نہ کچھ قوت رہی ہے جسم وجاں میں نہ باقی ہے اثر میری زباں میں
ہے تیاری سفر کی کارواں میں میرا دل ہے ابھی خواب گراں میں
نہیں چھٹتی نظر آتی میری جاں پھنسا ہوں اس طرح قید گراں میں
مزا جو یار پر مرنے میں ہے وہ نہیں لذت حیات جاوداں میں
ہر اک عارف کے دل پر ہے وہ ظاہر خُدا مخفی نہیں ہے آسماں میں
خُدایا درد دل سے ہے یہ خواہش مرا تو ساتھ دے دونوں جہاں میں
نظر میں کاہلوں کی ہے وہ کامل انتہا ہے جو پورا را متقاں میں
یہی جی ہے کہ پہنچے یار کے پاس ہے مُرغ دل تڑپتا آشیاں میں
جو سنتا ہے پکڑ لیتا ہے دل کو تڑپ ایسی ہے میری داستاں میں
ندائے دوست آئی کان میں کیا ؟ کہ پھر جاں آگئی راک نیم جاں میں
کریں کیونکہ نہ تیرا شکر یارب کہ تو نے لے لیا ہم کو اماں میں
ہر اک رنج و بلا سے ہم ہیں محفوظ مصیبت پڑ رہی ہے گو جہاں میں
40
40

مبراک جا نور سے تیرے منور تیرا ہی جلوہ ہے کون ومکاں میں
کہاں ہے لالہ و گل میں وُہ ملتی جو خوبی ہے میرے اس دستاں میں
ہے اک مخلوق رب ذوالمنن کی بھلا طاقت ہی کیا ہے آسماں میں
خُدا کا رحم ہونے کو ہے محمود
تغیر ہو رہا ہے آسماں میں
اخبار بدر جلد 6
-6
26
ستمبر
1907
41

آج 10 میں سے 10 باقی