باب رحمت خود بخود پھر تم پہ وا ہو جائے گا۔
کلام محمود مع فرہنگ
19
باب رحمت خود بخود پھر تم پر کا ہو جائے گا
جب تمھارا قادر مطلق خُدا ہو جائے گا
دشمن جانی جو ہو گا آشنا ہو جائے گا
بُوم بھی ہو گا اگر گھر میں نما ہو جائے گا
آدمی تقوی سے آخر کیمیا ہو جائے گا
جس جس دل سے چھوٹے گا وہ طلا ہو جائے گا
جو کہ شمع رُوئے دلبر پر فدا ہو جائے گا
خاک بھی ہو گا تو پھر خاک شفا ہو جائے گا
جو کوئی اس یاد کے در کا گدا ہو جائے گا
ملک رُوحانی کا وہ فرماں روا ہو جائے گا
جس کو تم کہتے ہو یارو یہ فنا ہو جائے گا
ایک دن سارے جہاں کا پیشوا ہو جائے گا
گفرمٹ جائے گا زور اسلام کا ہو جائے گا
ایک دن حاصل ہمارا مدعا ہو جائے گا
49
مهدی دوران کا جو خاک پا ہو جائے گا
مہر عالمتاب سے روشن ہوا ہو جائے گا
جو کوئی تقویٰ کرے گا پیشوا ہو جائے گا
قبلہ رخ ہوتے ہوئے قبلہ نما ہو جائے گا
جس کا مسلک زُھد و ذکر و آتا ہو جائے گا
پنجہ شیطاں سے وہ بالکل رہا ہو جائے گا
دیکھ لینا ایک دن خواہش کر آئے گی مری
میرا ہر ذرہ مُحمّد پر فدا ہو جائے گا
نقشِ پا پر جو محمد کے چلے گا ایک دن
پیروی سے اس کی محبوب خدا ہو جائے گا
دیر کرتے ہیں جو نیکی میں ہے کیا ان کا خیال
موت کی ساعت میں بھی کچھ انتوا ہو جائے گا
دشمن اسلام جب دیکھیں گے اک قہری نشاں
جاں نکل جائے گی ان کی دم فنا ہو جائے گا
نائب خیر السا ہو کر کرے گا کام ہے
وارث تختِ محمد میرزا ہو جائے گا
50
محکم ربی سے یہ ہے پیچھے پڑا شیطان کے
اس کے ہاتھوں سے اب اس کا فیصلہ ہو جائے گا
اس کی باتوں سے ہی ٹوٹے گا یہ دجالی طلسم
اس کا ہر ہر لفظ موسیٰ کا عصا ہو جائے گا
خاک میں مل کر ملیں گے تجھ سے یا رب ایک دن
درد جب حد سے بڑھے گا تو دوا ہو جائے گا
آب رُوحانی سے جب سیراب ہو گا کل جہاں
پانی پانی شرم سے اک بے حیا ہو جائے گا
ہیں درِ مالک پر بیٹھے ہم لگائے ٹیکٹیکی
ہاں کبھی تو اپنا نالہ بھی کیا ہو جائے گا
جبکہ پانی کا ہے انساں نہیں کرتا خیال
ایک ہی صدمہ اُٹھا کر وہ ہوا ہو جائے گا
سختیوں سے قوم کی گھبرا نہ ہرگز اے عزیز
کھا کے یہ پتھر تُو کفل بے بہا ہو جائے گا
جو کوئی دریائے فکر دیں میں ہو گا غوطہ زن
میں اتر جائے گی اس کی ، دل صفا ہو جائے گا
51
قوم کے بغض و عداوت کی نہیں پروا ہمیں
وقت یہ کٹ جائے گا، فضلِ خُدا ہو جائے گا
چھوڑ دو اعمالِ بد کے ساتھ بد محبت بھی تم
زخم سے انگور مل کر پھر ہرا ہو جائے گا
حق پہ ہم ہیں یا کہ یہ محتاد ہیں جھگڑا ہے کیا
فیصلہ اس بات کا روزِ جزا ہو جائے گا
تیرا ہر ہر لفظ اے پیارے میں جائے زماں
حق کے پیاسوں کے لیے آب بقا ہو جائے گا
کیوں نہ گرداب کلاگت سے نکل آئے گی قوم
کشتی دیں کا خُدا جب ناخُدا ہو جائے گا
کرو جو کچھ موت کے آنے سے پہلے ہو سکے
تیر چھٹ کر موت کا پھر کیا خطا ہو جائے گا؟
عشق مولی دل میں جب محمود ہوگا موجزن
یاد کر اس دن کو تو پھر کیا سے کیا ہو جائے گا
اخبار بدر جلد 7 - 25 جون 1908 ء
52
59