یا الہی ! رحم کر اپنا کہ میں بیمار ہوں

کلام محمود مع فرہنگ

20
یا الہی رحم کر اپنا کہ میں بیمار ہوں
دل سے تنگ آیا ہوں اپنی جان سے بیزار ہوں
بس نہیں چلتا تو پھر یہیں کیا کروں لاچار ہوں
سر مُصیبت کے اُٹھانے کے لیے تیار ہوں
ہو گئی ہیں انتظار یار میں آنکھیں سپید
راک بہت سیمیں بدن کا طالب دیدار ہوں
کرم خاکی ہوں ، نہیں رکھتا کوئی پروا میری
دشمنوں پر نہیں گراں ہوں دوستوں پر بار ہوں
کچھ نہیں حالِ کلیسا وصنم خانہ کا علم
نشہ جامِ مئے وحدت میں میں سرشار ہوں
اس کی دُوری کو بھی پاتا ہوں مقام قرب ہیں
خواب میں جیسے کوئی سمجھے کہ میں بیدار ہوں
کیا کروں جا کر حرم میں مجھ کو ہے تیری تلاش
دار کا طالب نہیں ہوں طالب دیدار ہوں
53

تمکیں تو الگ دل تک نہیں باقی رہا
راہ اُلفت میں لٹا ایسا کہ اب نادار ہوں
اب تو جو کچھ تھا حوالے کر چکا دلدار کے
وہ گئے دن جبکہ کہتا تھا کہ میں دلدار ہوں
اختبار بدر جلد 7 - 9 جولائی 1908 ء
54

آج 10 میں سے 10 باقی