کوئی گیسو مرے دل سے پریشاں ہو نہیں سکتا
کلام محمود مع فرہنگ
22
کوئی گیسو میرے دل سے پریشاں ہو نہیں سکتا
کوئی آئینہ مجھ سے بڑھ کے حیراں ہو نہیں سکتا
کوئی یاد خُدا سے بڑھ کے مہماں ہو نہیں سکتا
وہ ہو میں خانہ دل میں وہ ویراں ہو نہیں سکتا
اہی پھر سبب کیا ہے کہ درماں ہو نہیں سکتا
ہمارا درد دل جب تجھ سے پنہاں ہو نہیں سکتا
کوئی مجھ سا گناہوں پر پشیماں ہو نہیں سکتا
کوئی یوں غفلتوں پر اپنی گریاں ہو نہیں سکتا
چُھپا ہے ابر کے پیچھے نظر آتا نہیں مجھ کو
میں اس کے چاند سے چہرہ پر قرباں ہو نہیں سکتا
خدا را خواب میں ہی آکے اپنی شکل دکھلا دے
میں آپ تو صبر مجھ سے اے میری جاں ہو نہیں سکتا
وہاں ہم جانہیں سکتے یہاں وہ آنہیں سکتے
ہمارے درد کا کوئی بھی کو زماں ہو نہیں سکتا
56
چھپیں وہ لاکھ پر دوں میں ہم اُن
کو دیکھ لیتے ہیں
خیالِ رُوئے جاناں ہم سے پنہاں ہو نہیں سکتا
در خالص سے بڑھ کر صاف ہونا چاہیے دل کو
ذرا بھی کھوٹ ہو جس میں مسلماں ہو نہیں سکتا
ہوا آخر نکل جاتی ہے آزارِ محبت کی
چھپاؤ لاکھ تم اس کو وہ پنہاں ہو نہیں سکتا
نظر آتے تھے میرے حال پر وہ بھی پریشاں سے
یہ میرا خواب تو خواب پریشاں ہو نہیں سکتا
خُدایا مدتیں گزریں تڑپتے تیری فُرقت میں
رترے ملنے کا کیا کوئی بھی ساماں ہو نہیں سکتا
بھلاؤں یاد سے کیوں کر کلام پاک دلبر ہے
عبدا مجھ سے تو اک دم کو بھی قرآں ہو نہیں سکتا
مکان دل میں لا کر میں غیم دلبر کو رکھوں گا
مُبارک اس سے بڑھ کر کوئی مہماں ہو نہیں سکتا
57
وہ ہیں فردوس میں شاداں
گرفتار ملا ہوں میں
وہ غمگیں ہو نہیں سکتے میں خنداں ہو نہیں سکتا
معافی دے نہ جب تک وہ میرے سارے گناہوں کی
جدا ہاتھوں سے میرے اُس کا داماں ہو نہیں سکتا
ہر اک دم اپنی قدرت کے انھیں جلسے دکھاتا ہے
جو اس کے ہور ہیں پھر ان سے پنہاں ہو نہیں سکتا
ہزاروں حسرتوں کا روز دل میں خُون ہوتا ہے
کبھی ویران یہ گنج شہیداں ہو نہیں سکتا
مثال کوه آتش بار کرتا ہوں فعال ہر دم
کسی کا مجھ سے بڑھ کر سینہ پریاں ہو نہیں سکتا
ہوں اتنا منفعل اس سے کہ بولا ایک نہیں جاتا
میں اُس سے مغفرت کا بھی تو خواہاں ہو نہیں سکتا
کیا تھا پہلے دل کا خون اب جاں لے کے چھوڑیں گے
دیث کا بھی تو میں اس ڈر سے خواہاں ہو نہیں سکتا
اخبار بدر جلد 7- 22 اکتوبر 1908 ء
58