وہ خواب ہی میں گر نظر آتے تو خوب تھا
کلام محمود مع فرہنگ
23
وہ خواب ہی میں گر نظر آتے تو خوب تھا
کرتے ہوئے کو آ کے چلاتے تو خوب متھا
اس بے وفا سے دل نہ لگاتے تو خوب تھا
مٹی میں آبرو نہ ملاتے تو خوب تھا
دلبر سے رابطہ جو بڑھاتے تو خوب تھا
یوں محمد رائیگاں نہ گنواتے تو خوب تھا
اک غمزدہ کو چہرہ دکھاتے توخوب تھا
روتے ہوئے کو آکے نہاتے تو خوب تھا
اک لفظ بھی زباں پہ نہ لاتے تو خوب تھا
دُنیا سے اپنا عشق چھپاتے تو خُوب تھا
نظروں سے اپنی تم نہ گراتے تو خُوب تھا
پہلے ہی ہم کو منہ نہ لگاتے تو خُوب تھا
محمود دِل خُدا سے لگاتے تو خوب تھا
شیطاں سے دامن اپنا چھڑاتے تو خُوب تھا
یونہی پڑے نہ باتیں بناتے تو خُوب تھا
کچھ کام کر کے ہم بھی دکھاتے تو خوب متھا
59
دُنیائے دُوں کو آگ لگاتے تو خوب تھا
کوچہ میں اس کے دُھونی رماتے تو خوب تھا
آب حیات پی کے خضر تم نے کیا لیا
تم اس کی رو میں خون
گنڈھاتے تو خوب تھا
اے کاش با عقل عشق میں دیتی ہمیں جواب
دیوانہ وار شور مچاتے تو خُوب تھا
مدت سے میں بھٹک رہے وادی میں عشق کی
وہ خود ہی آگے راہ دکھاتے تو خوب تھا
عزت بھی اس کی دُوری میں بے آبروئی ہے
کوچہ میں اس کے خاک اُڑاتے تو خوب تھا
بحر گنہ میں پھر کبھی کشتی نہ ڈوبتی
ہم نا خُدا خُدا کو بناتے تو خوب تھا
فُرقت میں اپنا حال ہوا ہے یہاں جو غیر
احباب اُن کو جاکے سُناتے تو خوب تھا
اخبار بدر جلد 8 - 14 جنوری 1909 ء
60
60