میں نے جس دن سے ہے پیارے تیرا چہرہ دیکھا
کلام محمود مع فرہنگ
24
میں نے جس دن سے ہے پیارے ترا چہرہ دیکھا
پھر نہیں اور کسی کا رُخ زیبا دیکھا
سچ کہوں گا کہ نہیں دیکھی یہ خوبی ان میں
اره يُوسُف و اندازِ زُکیا دیکھا
خاک کے پتلے تو دُنیا میں بہت دیکھے تھے
پر کبھی ایسا نہ تھا نور کا پتلا دیکھا
جب کبھی دیکھی ہیں یہ تیری غزالی آنکھیں
میں نے دُنیا میں ہی فردوس کا نقشہ دیکھا
تیرے جاتے ہی ترا خیال چلا آتا ہے
تیرے جانے میں بھی آنے کا تماشا دیکھا
تیری آنکھوں میں ہے دکھی ملک الموت
کی آنکھ
ہم نے ہاتھوں میں تیرے قبضہ قضا کا دیکھا
مشترکی بھی ہے ترا مشتری اے جان جہاں
اس نے جس دن سے ہے تیرا رخ زیبا دیکھا
61
اپنی آنکھوں سے کئی بار ہے سورج کا بھی
پنا اُلفت میں تیری میں نے پگھلتا دیکھا
دیکھ کر اس کو ہیں دُنیا کے حسیں دیکھ لئے
کیا بتاؤں کہ تیرے چہرہ میں ہے کیا دیکھا
تیری غصہ بھری آنکھوں کو جو دیکھائیں نے
خور کی آنکھ میں دوزخ کا نظارہ دیکھا
ہلتے دیکھا جو کبھی تیرا ہلالِ اَبرو
پارہ ہائے جگر شمس کو اُڑتا دیکھا
ظلم کرتے ہو جو کہتے ہو شفق پھولی ہے
تم نے عاشق کا ہے یہ خونِ تمنا دیکھا
اخبار بدر جلد 8 - 25 فروری 1909 ء
62