قصہ ہجر ذرا ہوش میں آئوں تو کہوں
کلام محمود مع فرہنگ
26
قصہ ہجر ذرا ہوش میں آئوں تو کہوں
بات لمبی ہے یہ سر پیر جو پائوں تو کہوں
عشق میں اک گل نازک کے ہوا ہوں مجنوں
دھجیاں جامہ تن کی میں اڑائوں تو کہوں
حال دل کہنے نہیں دیتی یہ بے تابی دل
آؤ سینہ سے تمھیں اپنے لگا لوں تو کہوں
لگائوں
حال یوں اُن سے
کہوں جس سے وہ بے خود ہو جائیں
کوئی چبھتی ہوئی میں بات بنائوں تو کہوں
شرم آتی ہے یہ کہتے کہ نہیں ملتا تو
تیری تصویر کو میں دل سے مٹانوں تو کہوں
وہ مزہ ہے غم دلبر میں کہ میں کہتا ہوں
رنج فرقت کوئی دن اور اٹھائوں تو کہوں
راز داں اس کی شکایت ہو اسی کے آگے
اس کی تصویر کو آنکھوں سے ہٹائوں تو کہوں
67
سخت ڈرتا ہوں میں اظہار محبت کرتے
پہلے اس شوخ سے میں عہد نا لوں تو کہوں
وہ خفا ہیں کہ بلا پوچھے چلا آیا کیوں
یاں یہ ہے فکر کوئی بات بنا لوں تو کہوں
تیرے یوسف کا مجھے خوب پتا ہے اے دل
کوئی دن اور کنوئیں تجھ کو جھٹکا لوں تو کہوں
دل نہیں ہے یہ تو لعلِ دہنِ افعی ہے
دل کو اس زُلف سیہ سے جو چھڑا لوں تو کہوں
چہرہ دکھلا دے مجھے صدقے میں ان آنکھوں کے
دامَن اُن کا کبھی آنکھوں سے لگائوں تو کہوں
جان جائے گی پہ چھوٹے گا نہ دائن تیرا
پتے تلسی کے ہیں دو چار چبا لوں تو کہوں
يا الھی تیری الفت میں ہوا ہوں مجنوں
خواب میں ہی کبھی میں تجھ کو جو پائوں تو کہوں
اخبار بدر جلد 8 - 11 مارچ 1909 ء
68
80