وه چہره ہر روز ہیں دکھاتے رقیب کو تو چھپا چھپا کر

کلام محمود مع فرہنگ

27
دہ چہرہ ہر روز ہیں دکھاتے رقیب کو تو چھپا چھپا کر
وہ ہم ہی آفت زدہ ہیں جن سے چھپاتے ہیں منہ دکھا دکھا کر
ہے مارا اک کو ڈلا ڈلا کر تو دوسرے کو ہنسا ہنشاکر
جگر کے ٹکڑے کئے ہیں کس نے یہ دل کی حالت دکھا دکھا کر
اُڑائیے گا نہ ہوش میرے غزالی آنکھیں دکھا دکھا کر
چھری ہے چلتی دل دیگر پر نہ کیجھے باتیں چبا چبا کر
کوئی وہ دن تھا کہ پاس اپنے وہ تھے بٹھاتے بلا بلا کر
نکالتے ہیں مگر وہاں سے دھتا مجھے اب بتا بتا کر
فراق جاناں نے دل کو دوزخ بنا دیا ہے جلا جلا کر
یہ آگ بجھتی نہیں ہے مجھ سے میں تھک گیا ہوں بجھا بجھا کر
جو ہے رقیبوں سے تم کو اگفت تو دل میں پوشیدہ رکھو اس کو
مجھے ہو دیوانہ کیوں بناتے بنا بنا کر جتا جتا کر
مجھے سمجھتے ہو کیا تھی تم کہ نت نئے بوجھ لادتے ہو
بس اب تو جانے دو تھک گیا ہوں غم ومصیبت اٹھا اٹھا کر
69

پڑے بلا جس کے سر پہ آکر اُسے وہی خوب جانتا ہے
تماشا کیا دیکھتے ہو صاحب ہمارے دل کو دکھا دکھا کر
کبھی جو تعریف کیجئے تو وہ کہتے ہیں یوں بگڑ بگڑ کر
مزاج میرا پگاڑتے ہیں بنا بنا کر بت بناکر
رہا الگ وہ ہمارا یوسف نہ اس کا دامن بھی چھو سکے ہم
یونہی بت میں گنوائیں آنکھیں ہیں اشک خونیں بہا بہا کر
جو کوئی ہے بن بلائے آیا تو اس کو تم کیوں نکالتے ہو
ہیں ایسے لاکھوں کہ بزم میں ہو انھیں بٹھاتے بلا بلا کر
ہیں چاندنی راتیں لاکھوں گزریں کھلی نہ دل کی گی کبھی بھی
وہ عہد جو مجھ سے کر چکا ہے کبھی تو اے بے وفا ہو فاکر
جدائی ہم میں ہے کس نے ڈالی خیر تمھیں اسکا کچھ پتا ہے؟
وہ کون تھا جو کہ لے گیا دل ہے مجھ سے آنکھیں ملا ملا کر
فراق جاناں میں ساتھ چھوڑا ہر ایک چھوٹے بڑے نے میرا
تھی دل پہ اُمید سو اُسے بھی وہ لے گیا ہے لبھا بٹھا کر
70

ہزار کوشش کرے کوئی پر وہ مجھ سے عہدہ برآ نہ ہو گا
جسے ہو کچھ زعم آزمالے ہوں کہتا ڈنکا بجا بجا کر
یہ چھپ کے کیوں چنگیاں ہے لیتا تجھے بھلا کس کا ڈر پڑا ہے
جو شوق ہو دل کو چھیڑنے کا تو شوق سے بر ملا ملا کر
یہی ہے دن رات میری خواہش کہ کاش مل جائے وہ پری رُو
مٹاؤں پھر بے قراری دل گلے سے اس کو لگا لگا کر
جو مارنا ہے تو تیر مژگاں سے چھید ڈالو دل وجگر کو
نہ مجھ کو تڑ پاؤ اب زیادہ تم آئے دن یوں ستاستا کر
خدا پر الزام بے وفائی یہ بات محمود پھر نہ کہیٹو
ہوا تجھے بندہ خدا کیا ، خدا خدا کر ، خُدا خُدا کر
جو کوچہ عشق کی خبر ہو تو سب کریں ایسی بے حیائی
یہ اهل ظاہر جو مجھ سے کہتے ہیں کچھ تو اسے بے حیا احیا کر
اشتہار بدر جلد 8 - 18 مارچ 1909ء
71

آج 10 میں سے 10 باقی