مجھ سا نہ اس جہاں میں کوئی دل فگار ہو
کلام محمود مع فرہنگ
29
مجھ سا نہ اس جہاں میں کوئی دل نگار ہو جس کا نہ یار ہو نہ کوئی غم گسار ہو
کتنی ہی پل صراط کی گوتیز دھار ہو یا رب میرا وہاں بھی قدم استوار ہو
دل چاہتا ہے طھور کا وہ لالہ زار ہو اور آسماں پر جلوہ گناں میرا یار ہو
ساقی ہوئے ہو جام ہو، ابر بہار ہو اتنی پہیوں کہ حشر کے دن بھی خُمار ہو
جس سر پہ بھوت عشق صخہ کا سوار ہو قیمت یہی ہے اس کی کہ دنیا میں خوار ہو
تقوی کی جڑ یہی ہے کہ خالق سے پیار ہو گو ہاتھ کام میں ہوں مگر دل میں یار ہو
دنیا کے عیش اس پر سراسر ہیں پھر حرام پہلو میں جس کے ایک دلِ بے قرار ہو
وہ مکلف ہے کاش ہیں کہ آرام میں نہیں تیر نگاہ کیوں میرے سینہ کے پار ہو
رنج فراق گل نہ کبھی ہو سکے بیاں میرے مقابلہ میں ہزاروں ہزار ہو
جاں چاہتی ہے تجھ پہ نکلنا اے میری ماں دل کی یہ آرزو ہے کہ تجھ پہ نثار ہو
کیسا فقیر ہے وہ جو دل کا نہ ہونی وہ زار کیا جو رنج مصیبت سے زار ہو
خضر ویسے بھی نہ بچے جبکہ موت سے پھر زندگی کا اور کیسے اعتبار ہو
سُنتے ہیں بعد مرگ ہی ملتا ہے وہ ہم مرنے کے بعد ہو جو ہمارا سنگار ہو
میں کیوں پھروں کہ خالی نہیں آج تک پھرا جو تیرے فضل و رحم کا امیدار ہو
73
موسی سے تو نے طور پر جو کچھ کیا سلوک مجھ سے بھی اب وہی سے پروردگار ہو
پر
معشوق گر نہیں ہوں تو عاشق ہی جان او ان میں نہیں تو اُن میں ہمارا شمار ہو
لو
چیونٹی پر بوجھ اونٹ کا ہے کون لاوتا اس جال ہے اور یہ ستم روزگار ہو
بتلاؤ کس جگہ پر اُسے جاکے ڈھونڈیں ہم جس کی تمام ارض و سما میں پکار ہو
قربان کر کے جان دُوئی کا مٹاؤں نام وہ خواب میں ہی آگے جو مجھ سے دوچار ہو
شاہ و گدا کی آنکھ میں سرمہ کا کام دے
دہ جان جو کہ راہ خدا میں غبار ہو
اخبار بدر جلد 8 13 مئی 1909ء
74