وه نکات معرفت بتلائے کون
کلام محمود مع فرہنگ
31
وه نکات معرفت بتلائے کون جاهم وضل دلربا پلوائے کون
ڈھونڈتی ہے جلوۂ جاناں کو آنکھ چاند سا چہرہ نہیں دکھلائے کون
کون دے دل کو تسلی ہر گھڑی اب اسے وقتوں میں آڑے آئے کون
کون دکھلائے ہمیں را و هدی حضرت باری سے اب ملوائے کون
سرد مہری سے جہاں کی دل ہے سرد گرمی تاثیر سے گرمائے کون
کون دنیا سے کرے ظلمت کو دُور راہ پر بھولے ہوؤں کو لائے کون
یاس و نو میدی نے گھیرا ہے مجھے اس کے پنجے سے مجھے چھڑوائے کون
کون میرے واسطے زاری کرے درگہ رقی میں میرا جائے کون
دہ گلِ رعنا ہی جب مُرجھا گیا پھر بہارِ جانفزا دکھلانے کون
کل نہیں پڑتی اسے اُس کے سوا اس دل غمگیں کو اب سمجھائے کون
کس کی تقریروں سے اب دل شاد ہو اپنی تحریروں سے اب بھڑکائے کون
کس کے کہنے پر ملے دل کو غذا ہم کو آب زندگی پلوائے کون
گرمی اُلفت سے ہے یہ زخم دل مرہم کافور سے کل پائے کون
ائے مسیحا تیرے سودائی جو ہیں ہوش میں مبتلا کہ ان کو لائے کون
76
تو تو واں جنت میں خوش اور شاد ہے ان غریبوں کی خبر کو آئے کون
اے مسیحا ہم سے گو تو چھٹ گیا دل سے پر اُلفت ترمی چھڑوائے کون
جانتا ہوں صبر کرنا ہے ثواب اس دل نادان کو سمجھائے کون
تجھ سے تھی ہم کو کس کی ہر گھڑی تیرے مرنے پر ہمیں بہلائے کون
کون دے دل کو مرے صبر و قرار
اشک نو نہیں آنکھ سے پنچوانے کون
اخبار بدر جلد 8 - 27 مئی 1909ء
77