جگہ دیتے ہیں جب ہم ان کو اپنے سینہ و دل میں یہیں سے اگلا جہاں بھی دکھا دیا مجھ کو دل پھٹا جاتا ہے مثل ماہی بے آب کیوں
کلام محمود مع فرہنگ
33
جگہ دیتے ہیں جب ہم ان کو اپنے سینہ و دل میں
ہیں وہ بیٹھنے دیتے نہیں کیوں اپنی محفل میں
بڑے چھوٹے سبھی کعبہ کو بیت اللہ کہتے ہیں
تو پھر تشریف کیوں لاتے نہیں وہ کعبہ دل میں
کرے گا نعرہ اللہ اکبر کوئے قاتل میں
ابھی تک کچھ نہ کچھ باقی ہے دم اس مرغ بشمل میں
اُسی کے جلوہ ہائے مختلف پر مرتے ہیں عاشق
وہی گل میں ، وہی مل میں، وہی ہے شمع محفل میں
وہی ہے طرز دلداری وہی رنگ ستمنم گاری
جن کیوں کروں اس کا کہ ہے یہ کون کھیل میں
بُلاتے ہیں مجھے وہ پر جو میں اُٹھوں تو کہتے ہیں
کدھر جاتا ہے او غافل میں بیٹھا ہوں ترے دل میں
ہزاروں دامنوں پر خون کے دھتے چمکتے ہیں
مرے آنے پہ کیا ہولی ہوئی ہے کوئے قاتل میں
79
اخبار بدر جلد 8- 29 جولائی 1909ء
80
60
یں سمجھا تھا کہ اس کو دیکھ کر پڑ جائے گی ٹھنڈک
خبر کیا تھی کہ ٹھٹک جاؤں گا جا کر اس کی محفل میں
گلوں پر پڑ گئی کیا اوس دید رُوئے جاناں سے
کوئی دیکھو تو کیسا شور برپا ہے عنادِل میں
مصیبت راو اُلفت کی کٹے گی کس طرح یا رب
مرے پاؤں تو بالکل رہ گئے ہیں پہلی منزل میں