دل پھٹا جاتا ہے مثل ماہی بے آب کیوں

کلام محمود مع فرہنگ

35
دل پھٹا جاتا ہے مثل ماہی بے آب کیوں
ہو رہا ہوں کس کے پیچھے اس قدر بے تاب کیوں
خالق اسباب ہی جب ہو کسی پر خشمگیں
پھر بھلا اس آدمی کا ساتھ دیں اسباب کیوں
مجھ کو یہ سبھیں کہ ہوں الفت میں مرفوع القلم
میرے پیچھے پڑ رہے ہیں سب مرے کباب کیوں
جب کلید معرفت ہاتھوں میں میرے آگئی
تیرے العاموں کا مجھے پر بند ہے پھر باب کیوں
اس میں ہوتی ہے مجھے دید رخ جاناں نصیب
میری بیداری سے بڑھ کر ہو نہ میرا خواب کیوں
أنتِ احمد نے چھوڑی ہے صراط مستقیم
کیوں نہ گھبراؤں نہ کھاؤں دل میں پیچ و تاب کیوں
جب کہ وہ یار یگانہ ہر گھڑی مجھے کو بلائے
پھر بتاؤ تو کہ آئے میرے دل کو تاب کیوں
الله
82

جب کہ رونا ہے تو پھر دل کھول کر روئیں گے ہم
نہر چل سکتی ہو تو بنوائیں ہم تالاب کیوں
چھوڑ دو جانے بھی دوسنتا ہوں یہ بھی ہے علاج
ڈالتے ہو میرے زخم دل پہ تم تیزاب کیوں
گفتگوئے عاشقاں سُن سُن کے آخر یہ کہا
بات تو چھوٹی سی تھی اتنا کیا اطناب کیوں
اخبار بدر جلد 8 - 4 نومبر 1909ء
83

آج 10 میں سے 10 باقی