وه قید نفس دنی سے مجھے چھڑائیں گے کب

کلام محمود مع فرہنگ

37
وُہ قید نفْس دَنی سے مجھے چھڑائیں گے کب
رہائی پنجہ غم سے مجھے دلائیں گے کب
یہ صدمہ ہائے جُدائی اُٹھائے جائیں گے کب
دل اور جان میرے اُن کی تاب لائیں گے کب
وہ میرے چاک جگر کا کریں گے کب درماں
جو دل پہ داغ لگے ہیں اُنھیں مٹائیں گے کب
یونہی تڑپتے تڑپتے نہ دم نکل جائے
کوئی یہ پوچھ تو آؤ مجھے بلائیں گے کب
خوشی انہی کو ہے زیبا جو صاحب دل ہیں
جو دل میں دب چکے پھروہ انہیں ہنسائیں گے کب
وفا طریق ہے اُن کا وہ ہیں بڑے محسن
لگا کے منہ نظروں سے مجھے گرائیں گے کب
جو تم نے اُن کو بلانا ہو دل وسیع کرو
بڑے وسیع ہیں وہ اس جگہ سمائیں گے کب
86

نہیں یہ ہوش کہ خود ان کے گھر میں رہتا ہوں
یہ کٹ لگی ہے کہ وہ میرے گھر پہ آئیں گے کب
یہ میں نے مانا کہ ہے اُن کی ذات بے پایاں
مگر وہ چہرہ زیبا مجھے دکھائیں گے کب
مُمِينت بن چکے معنی نہیں گے کب میرے
وہ مجھ کو مار تو بیٹھے ہیں اب جلائیں گے کب
نگاہ چہرۂ جاناں پہ جا پڑی جن کی
پھر اور لوگوں کے انداز ان کو بھائیں گے کب
جو خود ہوں نور جنھیں نور سے محبت ہو
غریق بحر ضلاکت سے دل بہلائیں گے کب
ابھی آپ کی درگہ سے گر پھرا خالی
تو پھر جو دشمن جاں ہیں وہ منہ لگائیں گے کب
سُنا ہے خواب میں ممکن ہے رویت جاناں
اخبار بدر جلد 9 - 9 جون 1910ء
میں منتظر ہوں کہ وہ اب مجھے سلائیں گے کب
87

آج 10 میں سے 10 باقی