درد ہے دل میں میرے یا خار ہے
کلام محمود مع فرہنگ
38
درد ہے دل میں میرے یا خار ہے کیا ہے آخر اس کو کیا آزار ہے
اف گناہوں کا بڑا انبار ہے اور میری جاں حیف و زار ہے
جلوۂ جاناں و دید یار ہے خواب میں جو ہے وہی بیدار ہے
اپنی شوکت کا وہاں اظہار ہے اپنی کمزوری کا یاں اقرار ہے
گو مجھے مدت سے یہ اصرار ہے منہ دکھانے سے انھیں انکار ہے
کوئی خوش ہے شاد ہے سرشار ہے کوئی اپنی جان سے بیزار ہے
میرے دل پر رنج و غم کا بار ہے ہاں خبر لیجے کہ حالت زار ہے
میرے دشمن کیوں ہوئے جاتے ہیں لوگ مجھ سے پہنچا اُن کو کیا آزار ہے
میری غم خواری سے ہیں سب بے خبر جو ہے میرے در پئے آزار ہے
فکر دیں میں گھل گیا ہے میرا جنم دل میرا اک کو و آتش بار ہے
کیا ڈراتے ہیں مجھے خنجر سے وہ جن کے سر پر کھینچ رہی تلوار ہے
میری کمزوری کو مت دیکھیں
کہ میں جس کا بندہ ہوں بڑی سرکا ر ہے
بادشاہوں کو معرض پردہ سے کیا ہم نے کھینچی آپ ہی دیوار ہے
وہ تو بے پردہ ہے پر آنکھیں ہیں بند کام آساں ہے مگر دشوار ہے
88
88
اخبار بدر جلد 10-27 اپریل 1911ء
69
89
چھوڑتے ہیں غیر سے مل کر تجھے یا الہی اس میں کیا اسرا ر ہے
خدمت اسلام سے دل سند ہیں گرم کیا ہی کفر کا بازار ہے
پارہ ہائے دل اُڑے جاتے ہیں کیوں یہ جگر کا زخم کیوں خونبارہے
تنگ ہوں اس بے وفا دُنیا سے ہیں
مجھ کو یا رب خواہش دیدار ہے