دوڑے جاتے ہیں بامید تمنا سوئے باب
کلام محمود مع فرہنگ
41
دوڑے جاتے ہیں بامید تمنا سوئے باب
شاید آ جائے نظر رُوئے دل آرا بے نقاب
غافلو کیوں ہو رہے ہو عاشق چنگ و رباب
آسماں پر کھل رہے ہیں آج سب عرفاں کے باب
مست ہو کیوں اس قدر اغیار کے اقوال پر
اُس شد خوباں کی تم کیوں چھوڑ بیٹھے ہو کتاب
کیا ہوا کیوں عقل پر ان سب کے پتھر پڑ گئے
چھوڑ کر دیں، عاشق دُنیا ہوئے ہیں شیخ و شاب
اپنے پیچھے چھوڑے جاتے ہیں یہ اک حصن حصیں
بھاگے جاتے ہیں یہ احمق کیوں پھلا سوئے حجاب
أمر بالمعروف کا بیڑا اُٹھاتے ہیں جو لوگ
اُن کو دینا چاہتے ہیں ہر طرح کا یہ عذاب
پر جو مولیٰ کی رضا کے واسطے کرتے ہیں کام
اور ہی ہوتی ہے ان کی عزوشان و آب و تاب
110
وُہ شجر ہیں سنگباروں کو بھی جو دیتے ہیں پھل
ساری دنیا سے نبی الا اُن کا ہوتا ہے جواب
لوگ اُن کے لاکھ دشمن ہوں وہ سب کے دوست ہیں
خاک کے بدلے میں ہیں وہ پھینکتے مشک و گلاب
یا الھی آپ ہی اب میری نصرت کیجئے
کام ہیں لاکھوں مگر ہے زندگی مثل حباب
کیا بتاؤں کس قدر کمزوریوں میں ہوں پھنسا
سب جہاں بیزار ہو جائے جو ہوں میں بے نقاب
ئیں ہوں خالی ہاتھ مجھ کو یو نہی جانے دیجئے
شاہ ہو کر آپ کیا لیں گے فقیروں سے حساب
تشنگی بڑھتی گئی جتنا کیا دُنیا سے پیار
پانی سمجھے تھے جسے وہ تھا حقیقت میں سراب
میری خواہش ہے کہ دیکھوں اس مقام پاک کو
جس جگہ نازل ہوئی موٹی تری امر الكتاب
111
ابن ابراهیم آئے تھے جہاں باتشنہ لب
کر دیا خشکی کو تو نے اُن کی خاطر آب آب
میرے والد کو بھی ابر استیم ہے تو نے کہا
جس کو جو چاہے بنائے تیری ہے عالی جناب
ابن ابراہیم بھی ہوں اور تشنہ لب بھی ہوں
اس لیے جاتا ہوں میں مکہ کو بامید آب
اک رخ روشن سدا رہتا ہے آنکھوں کے تلے
ہیں نظر آتے مجھے تاریک ماه و آفتاب
اس قدر بھی بے رخی اچھی نہیں عشاق سے
ہاں کبھی تو اپنا چہرہ کیجئے گا بے نقاب
چشمه انوار میرے دل میں جاری کیجئے
پھر دکھا دیجے مُجھے عُنوانِ رُوئے آفتاب
رساله تشحید الاذبان - ماه فروری 1913 ء
112