مِل٘تِ احمد کے ہمدردوں میں غمخواروں میں ہوں

کلام محمود مع فرہنگ

45
بلت احمد کے ہمدردوں میں نغم خواروں میں ہوں
بے وفاؤں میں نہیں ہوں کی وفاداروں میں ہوں
فَخر ہے مجھ کو کہ ہوں میں خدمتِ سرکار میں
ناز ہے مجھ کو کہ اس کے ناز برداروں میں ہوں
سر میں ہے جوشِ جنوں دل میں بھرا ہے نور و علیم
میں نہ دیوانوں میں شامل ہوں نہ ہشیاروں میں ہوں
پوچھتا ہے مُجھ سے وہ کیونکر تیرا آنا ہوا
کیا کہوں اُس سے کہیں تیسرے طلب گاروں میں ہوں
میں نے مانا تو نے لاکھوں نعمتیں کی ہیں عطا
پر ہمیں اُن کو کیا کروں تیرے طلبگاروں میں ہوں
شاہدوں کی کیا ضرورت ہے کیسے انکار ہے
ئیں تو خود کہتا ہوں مولی میں گنہ گاروں میں ہوں
حملہ کرتا ہے اگر دشمن تو کرنے دو اُسے
دہ ہے اغیاروں میں مکیں اس یار کے یاروں میں ہوں
117

کمتیں کافور ہو جائیں گی اک دن دیکھنا
میں بھی اک نورانی چہرہ کے پرستاروں میں ہوں
اہل دنیا کی نظر میں خواب غفلت میں ہوں میں
اہل دل پر جانتے ہیں یہ کہ بیداروں میں ہوں
ہوں تو دیوانہ مگر بہتوں سے عاقل تر ہوں میں
ہوں
تو بیماروں میں لیکن تیرے بیماروں میں ہوں
مدتوں سے مر چکا ہوتا غم واندوہ سے
گرنہ یہ معلوم ہوتا میں ترے پیاروں میں ہوں
جانتا ہے کس پہ تیرا وار پڑتا ہے عدو
تہ
کیا تجھے معلوم ہے کس کے جگر پاروں میں ہوں؟
ساری دُنیا چھوڑ دے پر میں نہ چھوڑوں گا تجھے
درد کہتا ہے کہ میں تیرے وفاداروں میں ہوں
ہو رہا ہوں مست دید چشم مست یار میں
لوگ یہ سمجھے ہوئے بیٹھے ہیں کے خواروں میں ہوں
118

عشق میں کھوئے گئے ہوش و حواس و فکر و عقل
اب سوال دید جائز ہے کہ ناداروں میں ہوں
گو میرا دل مخزن تیر نگاہ یار ہے
گو
پر یہ کیا کم ہے کہ اس کے تیر برداروں میں ہوں
اخبار الفضل - جلد 1 - 27 اگست 1913 ء
119

آج 10 میں سے 10 باقی