آه دنیا پہ کیا پڑی افتاد

کلام محمود مع فرہنگ

47
آہ دُنیا پر کیا پڑی اُفتاد دین و ایمان ہوگئے برباد
مہر اسلام ہو گی مخفی سارے
عالم پہ چھا گیا ہے سواد
آج مسلم میں رنج وغم سے چور اور کافر میں عنده زن دلشاد
روح اسلام ہو گئی محصور کفر کا دیو ہو گیا آزاد
جو بھی ہے دشمن صداقت ہے دین حق سے ہے اس کو بغض و عناد
جھوٹ نے خوب سر نکالا ہے ہے صداقت کی ہل گئی بنیاد
دشمنان شریعت حقه چاہتے ہیں تغلب و افساد
اس ارادے پہ گھر سے نکلے ہیں دینِ اسلام کو کریں برباد
ہے ہمارے علاج کا دعومی کہتے ہیں اپنے آپ کو قضاد
مگر اس قصد کے بہانے سے کر رہے ہیں وہ کارِ صد جلاد
ستم و جور بڑھ گیا حد سے انتہا سے نکل گئی ہے داد
ہے غَضَبْ ہیں وہ شائق بیداد پھر ستم یہ کہ ہیں ستم ایجاد
پھر یہ ہے قہر ظلم کر کے وہ خود ہمیں سے ہیں ہوتے طالب داد
اے خدا اے شہ مکین ومکاں قادر و کارساز و ربّ عباد
دینِ احمد کا تو ہی ہے بانی پس تجھی سے ہماری ہے فریاد
122

ہیں
تیرا در چھوڑ کر کہاں جائیں کس سے جا کر طلب کریں انداد
چاروں اطراف سے گھرے ہیں ہم آگے پیچھے ہمارے ہیں محتاد
ہے ادھر پاکسش گنشتگی کی قید اور اُدھر سر پہ آ گیا میاد
زلزلوں سے ہماری ہستی کی ہل گئی سر سے پا تلک بنیاد
کچھ تو فرمائیے کریں اب کیا کچھ تو اب کیجئے ہمیں ارشاد
کب تلک بے گنہ رہیں گے ہم تخصیہ مشق بازوئے جلاد
کب حلیم فریب ٹوٹے گا کب گرے گا وہ پنجہ فولاد
ان دکھوں سے نجات پائیں
گے کب ہوں گے کب ان غموں سے ہم آزاد
کب رہا ہو گی قید سے فطرت دُور کب ہو گا دورِ استبداد
شان اسلام ہوگی کب ظاہر کب مسلمان ہوں گے خرم وشاد
پوری ہوگی یہ آرزو کس وقت کب بر آئے گی یہ ہماری مراد
میں بھی کہتا ہوں آج مجھ سے وہی جو ہیں پہلے سے کہہ گئے اُستاد
نام لیوا رہے گا تیرا کون ہم اگر ہو گئے یونہی برباد
کون ہو گا فدا ترے رخ پر کون کہلائے گا تیرا فرہاد
کون رکھے گا پھر امانت عشق کیس کے دل میں رہے گی تیری یاد
123

احمدی اٹھ کہ وقت خدمت ہے یاد کرتا ہے تجھ کو رب عباد
شکر کر شکر یاد کرتا ہے گدگداتی تھی دل کو جس کی یاد
خدمت دیں ہوئی ہے تیرے سپرد دُور کرنا ہے تو نے شر و فساد
تجھ پہ ہے فرض نصرت السلام مجھ پر واجب ہے دعوت
و ارشاد
خدمت دیں کے واسطے ہو جا ساری قیدوں کو توڑ کر آزاد
دُشمنِ حق ہیں گو بہت لیکن کام دے گی انہیں نہ کچھ تعداد
کفر و الحاد کے مٹانے کی حق نے رکھی ہے تجھ میں استعداد
فتح تیرے لیے مقدر ہے تیری تائید میں ہے رب عباد
قصر كفر وضلالت و بدعت تیرے ہاتھوں سے ہو گا اب بر باد
ہاں تیری رہ میں ایک دوزخ ہے جس میں بھڑکی ہے نار نقیض و عناد
اس کے شعلوں
کی زد میں جو آ جائے دیکھتے دیکھتے ہو جل کے کھاد
پر نہ لا خوف دل میں تو کوئی کیونکہ ہے ساتھ تیرے رب عباد
بے دھڑک اور بے خطر اس میں
کود جا کہہ کے ہر چھ بادا باد
اخبار الفضل جلد 7 - 5 جنوری 1920ء
124

w
บ
SPAR
ہے دنت قبلہ نما
U
دیگر دل کی
HASP

آج 10 میں سے 10 باقی