غم اپنے دوستوں کا بھی کھانا پڑے ہمیں
کلام محمود مع فرہنگ
49
غم اپنے دوستوں کا بھی کھانا پڑے ہیں اغیار کا بھی بوجھ اُٹھانا پڑے ہمیں
اس زندگی سے موت ہی بہتر ہے اسے خُدا جس میں کہ تیرا نام چھپانا پڑے ہمیں
منبر پہ چڑھ کے غیر کہے اپنا مدعا سینہ میں اپنے جوش دبانا پڑے ہمیں
یہ کیسا عذل ہے کہ کریں اور ہم بھریں اغیار کا بھی قضیہ چکانا پڑے ہیں
من مدعی نہ بات بڑھاتا نہ ہو یہ بات کوچہ میں اس کے شور مچانا پڑے ہمیں
اتنا نہ دُور کر کہ کئے رشتہ وداد سینہ سے اپنے غیر لگانا پڑے ہمیں
پھیلائیں گے صداقت اسلام کچھ بھی ہو جائیں گے ہم جہاں بھی کہ جانا پڑے ہیں
پروا نہیں جو ہاتھ سے اپنے ہی اپنا آپ حرف غلط کی طرح مٹانا پڑے ہمیں
محمود کر کے چھوڑیں گے ہم حق کو آشکار
روئے زمیں کو خواہ ہلانا پڑے ہمیں
126
اخبار الفضل - جلد 7 - 29 اپریل 1920
آج 10 میں سے 10 باقی