مری تدبیر جب مجھ کو مصیبت میں پھنساتی ہے
کلام محمود مع فرہنگ
50
مری تدبیر جب مجھ کو مصیبت میں پھنساتی ہے
تو تقدیر الہی آن کر اس سے چھڑاتی ہے
جدائی دیکھتا ہوں جب تو مجھ کو موت آتی ہے
اُمید وصل لیکن آکے پھر مجھ کو جلاتی ہے
نگاہ مہر سالوں کی خصومت کو بھلاتی ہے
خوشی کی اک گھڑی برسوں کی کلفت کو مٹاتی ہے
محبت تو وفا ہو کر وفا سے جی چراتی ہے
ہماری بن کے اسے ظالم ہماری خاک اُڑاتی ہے
محنت کیا ہے کچھ تم کو خبر بھی ہے سنو مجھ سے
یہ ہے وہ آگ جو خود گھر کے مالک کو جلاتی ہے
کہاں یہ خانہ ویراں کہاں وہ حضرت ڈی شاں
کشیشی لیکن ہمارے دل کی اُن کو کھینچ لاتی ہے
ہوئی ہے بے سبب کیوں عاشقوں کی جان کی دشمن
نسیم صبح ان کے منہ سے کیوں آنچل اُٹھاتی ہے
127
مٹائے گا ہمیں کیا ، تو ہے اپنی جان کا دشمن
ارے ناداں کبھی عشاق کو بھی موت آتی ہے
نہ اپنی ہی خبر رہتی ہے کے یادِ اعزہ ہی
جب اس
کی یاد آتی ہے تو پھر سب کچھ بھلاتی ہے
خُدا کو چھوڑنا اسے مسلمو ! کیا کھیل سمجھے تھے
تمھاری تیرہ بختی دیکھئے کیا رنگ لاتی ہے
محبت کی جھلک چھپتی کہاں ہے، لاکھ ہوں پڑے
نگاہ زیر ہیں مجھ سے بھلا تو کیا چھپاتی ہے
معاذ اللہ میرا دل اور ترک عشق کیا ممکن
میں ہوں وہ باوفا جس سے دفا کو شرم آتی ہے
وفا
دہ کیسا سر ہے جو مجھکتا ہے آگے ہر کہ دمہ کے
وہ کیسی آنکھ ہے جو ہر جگہ دریا بہاتی ہے
تغافل ہو چکا صاحب خبر لیجے نہیں تو پھر
کوئی دم میں پیشن لو گے فلاں
کی منش جاتی ہے
128
طریق عشق میں اے دل سیادت
کیا غلامی کیا
محبت خادم و آقا کو اک حلقہ میں لاتی ہے
بلائے ناگہاں ! بیٹھے ہیں ہم آغوششِ دلبر میں
خبر بھی ہے تجھے کچھ تو کہیں نکھیں دکھاتی ہے
تیری رہ میں بچھائے بیٹھے ہیں دل مذتوں سے ہم
سواری دیکھئے اب دلر با کب تیری آتی ہے
ہمارا امتیاں لے کر تمھیں کیا فائدہ ہوگا ؟
ہماری جان تو بے انتحاں ہی نکلی جاتی ہے
گھیرا ہوں حلقہ احباب میں گوئیں، مگر تجھ بن
میرے یار ازل
تنہائی پھر بھی کاٹے کھاتی ہے
ہماری خاک تک بھی اُڑ چکی ہے اس کے رستہ ہیں
ہلاکت کو بھلا کس بات سے ہم کو ڈراتی ہے
غم دل لوگ کہتے ہیں نہایت تلخ ہوتا ہے
مگر میں کیا کروں اس کو غذا یہ مجھ کو بھاتی ہے
129
میری جاں تیرے جام وفضل کی خواہش میں اسے پیارے
مثال ماہی بے آب ہر دم تلملاتی ہے
میرے دل میں تو آتا ہے کہ سب احوال
کہہ ڈالوں
نه شکوہ جان لیں، اس سے طبیعت ہچکچاتی ہے
کبھی جو روتے روتے یا دمیں ہیں اس کی سو جاؤں
شبیه یار آکر مجھ کو سینے سے لگاتی ہے
انانیت پرے ہٹ جا مجھے مت منہ دکھا اپنا
میں اپنے حال سے واقف ہوں تو کس کو بناتی ہے
کبھی کا ہو چکا ہوتا شکار یاس و نومیدی
مگر یہ بات اسے محمود میرا دل بڑھاتی ہے
جو ہوں خدام دیں اُن کو خدا سے نصرت آتی ہے
نجب آتی ہے تو پھر عالم کواک عالم دکھاتی ہے،
اخبار الفضل مجلد 7 - 16 اگست 1920 ء
130