تری محبت میں میرے پیارے ہر اک مصیبت اُٹھائیں گے ہم
کلام محمود مع فرہنگ
51
تیری محبت میں میرے پیارے ہر اک مصیبت اٹھائیں گے ہم
مگر نہ چھوڑیں گے
تجھ کو ہرگز نہ تیرے در پر سے جائیں گے ہم
تیری محبت کے جرم میں ہاں جو پیس بھی ڈالے جائیں گے ہم
تو اس کو جانیں گے مین راحت نہ دل میں کچھ خیال لائیں گے ہم
سنیں گے ہرگز نہ غیر کی ہم نہ اس کے دھوکے میں آئیں گے ہم
بس ایک تیرے حضور میں ہی سر اطاعت جھکائیں گے ہم
جو کوئی ٹھو کر بھی مارے گا توائس کو نہ لیں گے ہم خوشی سے
کہیں گے اپنی سزا یہی تھی زباں پرشکوہ نہ لائیں گے ہم
ہمارے حالِ خراب پر گو ہنسی اُنھیں آج آ رہی ہے
مگر کسی دن تمام دنیا کو ساتھ اپنے رلائیں گے ہم
ہوا ہے سارا زمانہ دشمن ہیں اپنے بیگانے خوں کے پیاسے
جو تو نے بھی ہم سے
بے رخی کی توپھر تو بس مری جائیں گے ہم
یتیں دلاتے رہے ہیں دُنیا کو تیری الفت کا مدتوں سے
جو آج تو نے نہ کی رفاقت کسی کو کیا منہ دکھائیں گے ہم
131
پڑے ہیں پیچھے جو فلسفے کے انہیں خبر کیا ہے کہ عشق کیا ہے
مگر ہیں ہم رہبر و طریقت شمارِ الفت ہی کھائیں گے ہم
سمجھتے کیا ہو کہ عشق کیا ہے یہ عشق پیارو کٹھن بلا ہے
جو اس کی فرقت میں ہم پر گزری کبھی وہ قصہ سُنائیں گے ہم
ہمیں نہیں عطر کی ضرورت کہ اس کی خوشبو ہے چند روزہ
بُوئے محبت سے اس کی اپنے دماغ و دل کو بسائیں گے ہم
ہمیں بھی ہے انتیکت تلمذ کسی مسیحا نفس سے حاصل
نہوا ہے بے جان گو کہ مسلم مگر اب اس کو چلائیں گے ہم
مٹا کے نقش و نگار دیں کو یونہی ہے خوش دشمن حقیقت
جو پھر کبھی بھی نہ مٹ سکے گا اب ایسا نقشہ بنائیں گے ہم
خُدا نے ہے خضر رہ بنایا ، ہمیں طریق محمدی کا
جو بھولے بھٹکے ہوئے ہیں ان کو صنم سے لاکر ملائیں گے ہم
ہماری ان خاکساریوں پر نہ کھائیں دھوکا ہمارے دشمن
جو دیں کو ترچھی نظر سے دیکھا تو خاک اُن کی اُڑائیں گے ہم
132
مٹا کے کفر و ضلال و بدعت کریں گے آثار ہیں کو تازہ
خُدا نے چاہا تو کوئی دن میں ظفر کے پرچم اُڑائیں گے ہم
خبر بھی ہے کچھ تجھے او ناداں کہ مردم چشم یار ہیں ہم
اگر ہمیں گنے نظر سے دیکھا تو تجھ پر بجلی گرائیں گے ہم
دہ شہر جو کفر
کا ہے مرکزہ ، ہے جس پر دین مسیح نازاں
خُدائے واحد کے نام پر اک اب اس میں مسجد بنائیں گے ہم
پھر اس کے مینار پر سے دنیا کو حق کی جانب بلائیں گے ہم
کلام رب رحیم و رحماں ببانگ بالا سنائیں گے ہم
133
* 1920
اخبار الفضل - جلد 7 - 19