یا د جس دل میں ہو اس کی وہ پریشان نہ ہو

کلام محمود مع فرہنگ

53
یا دھں دل میں ہو اس کی وہ پریشان نہ ہو
ذکر جس گھر میں ہو اس کا کبھی ویران نہ ہو
حیف اس سر یہ کہ جو تابع فرمان نہ ہو
تف ہے اس دل پر کہ جو بندہ احسان نہ ہو
مسلم سوختہ دل ! یونہی پریشان نہ ہو
مجھ پہ اللہ کا سایہ ہے ہراسان نہ ہو
وقت حسرت نہیں یہ ہمت و کوشش کا ہے وقت
عقل و دانائی سے کچھ کام لئے نادان نہ ہو
رب افواج خود آتا ہے تری نصرت کو
باندھ لے اپنی کمر بسنده کرمان نہ ہو
اُٹھ کے دشمن کے مقابل پہ کھڑا ہو جا تو
اپنے احباب سے ہی دست و گریبان نہ ہو
یاد رکھ لیک کہ غلبہ نہ ملے گا جب تک
دل میں ایمان نہ ہو ہاتھ میں قرآن نہ ہو
137

اپنے الہام پہ نازاں نہ ہو اے طفل سلوک
تیرے بہکانے کو آیا کہیں شیطان نہ ہو
کیا یہ ممکن ہے کہ نازل ہو کلام قادر
ظاہر اس سے مگر اللہ کی کچھ شان نہ ہو
تم نے منہ پھیر لیا اُن کے اُلٹتے ہی نقاب
کیا یہ ممکن ہے کہ دنبر کی بھی پہچان نہ ہو
اس میں جو بھول گیا دونوں جہانوں سے گیا
کوچه عشق میں داخل کوئی انجان نہ ہو
ہجر کے درد کا درماں نہیں ممکن جب تک
برگ اعمال نہ ہوں شربتِ ایمان نہ ہو
نہ تو ہے زاد نہ ہمت نہ ہی طاقت نہ رفیق
میرے جیسا بھی کوئی بے سرو سامان نہ ہو
کس طرح جانیں کہ ہے عشق حقیقی تم کو
جیب پارہ نہ ہو گر چاک گریبان نہ ہو
138

خانہ دل کبھی آباد نہ ہو گا جب تک
میزباں میں نہ بنوں اور وہ مہمان نہ ہو
رند مجلس نظر آئیں نہ کبھی یوں مخمور
جارم اسلام میں گر بادۂ عرفان نہ ہو
کیس طرح مانوں کہ سب کچھ ہے خوانہ میں تھے
پر ترے پاس میرے درد کا درمان نہ ہو
ئیں تو بھوکا ہوں فقط دید رخ جاناں کا
باغ فردوس نہ ہو روضہ رضوان نہ ہو
یہ جو معشوق لیے پھرتی ہے اندھی دُنیا
میرے محبوب سی ہی اُن میں کہیں آن نہ ہو
عشق وہ ہے کہ جو تن من کو جلا کر رکھ دے
ورد فرقت وہ ہے جس کا کوئی درمان نہ ہو
کام وہ ہے کہ ہو جس کام کا انجام اچھا
بات وہ ہے کہ جسے کہہ کے پشیمان نہ ہو
139

وہ بھی کچھ یار ہے جو یار سے یک جاں نہ کرے
دہ بھی کیا یار ہے جو خوبیوں کی کان نہ ہو
عشق کا لطف ہی جاتا رہے اسے ابلہ طبیب
درد گر دل میں نہ ہو درد بھی پنہان نہ ہو
طعنے دیتا ہے مجھے بات تو تب ہے واعظ
اس کو تُو دیکھ کے آنگشت بدندان نہ ہو
اے عدو منکر ترے کیوں نہ ضرر پہنچائیں
ہاں اگر سر یہ میرے سایہ رحمان نہ ہو۔ہے یہ آئین سماوی کے منافی محمود
عشق ہو وصل کا لیکن کوئی سامان نہ ہو
اخبار الفضل - جلد 7 - 21 اکتوبر 1920 ء
140

آج 10 میں سے 10 باقی