طور پہ جلوہ گناں ہے وہ ذرا دیکھو تو
کلام محمود مع فرہنگ
58
طور پر جلوہ کناں ہے وہ ذرا دیکھو تو
حُسن کا باب کھلا ہے بخدا دیکھو تو
رُعب حُسن شہِ خوباں کو ذرا دیکھو تو
ہاتھ باندھے ہیں کھڑے شاہ و گدا دیکھو تو
اپنے بیگانوں نے جب چھوڑ دیا ساتھ میرا
وہ میرے ساتھ رہا اس کی وفا دیکھو تو
عاقلو ا عقل پر اپنی نہ ابھی نازاں ہو
ང་
پہلے تم وہ زنگیہ ہوش ربا دیکھو تو
ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے
اے میرے فلسفیو ! زورِ دُعا دیکھو تو
ہیں تو معشوق مگر ناز اٹھاتے ہیں میرے
جمع ہیں ایک ہی جائسن و وفا دیکھو تو
عاشقو ! دیکھ چکے عشق مجازی کے کمال
آب مرے یار سے بھی دل کو لگا دیکھو تو
147
ہے کبھی رویت دلدار کبھی کوفضل حبیب
کیسی عُشاق کی ہے صبح و مسا دیکھو تو
چاروں اطراف میں مجنوں ہی نظر آتے ہیں
نہ ہوا ہو وہ کہیں جلوہ نما دیکھو تو
ہے کہیں جنگ، کہیں زلزلہ ، طاعون کہیں
لے گریٹ کا ہے کہیں شور پڑا دیکھو تو
کس نے اپنے رخ زیبا پہ سے اُلٹی ہے نقاب
جس سے عالم میں ہے یہ حشر بپا دیکھو تو
جلوۂ یار ہے کچھ کھیل نہیں ہے لوگو!
احمدیت کا بھلا نقش مٹا دیکھو تو
کیا ہوا تم سے جو ناراض ہے دنیا محمود
کس قدر تم پہ ہیں الطاف خُدا دیکھو تو
انفلونزا
اخبار الفضل جلد 9 - 2 جنوری 1922ء
148