مَلک بھی رشک ہیں کرتے وہ خوش نصیب ہوں میں

کلام محمود مع فرہنگ

60
تلک بھی کرشک ہیں کرتے وہ خوش نصیب ہوں میں
وہ آپ مجھ سے ہے کہتا نہ ڈر قریب ہوں میں
غَضَب ہے شاہ بلائے ، غلام منہ موڑے
ستم ہے چُپ رہے یہ ، وہ کے مجیب ہوں میں
وہ بوجھ اُٹھا نہ سکے جس کو آسمان و زمیں
اُسے اُٹھانے کو آیا ہوں کیا عجیب ہوں میں
مقابله به عدو کے نہ گالیاں دُوں گا
کہ وہ تو ہے وہی جو کچھ کہ ہے ، نجیب ہوں میں
ہے گالیوں کے سوا اس کے پاس کیا رکھا
غریب کیا کرے تخطی ہے وہ ، مصیب ہوں میں
کرے گا فاصلہ کیا جب کہ دل اکٹھے ہوں
ہزار دُور رہوں اُس سے پھر قریب ہوں میں
ہے عقل نفس سے کہتی کہ ہوش کر ناداں
مرا رقیب ہے تو اور تری رقیب ہوں میں
151

کر اپنے فضل سے تو میرے ہم سفر پیدا
کہ اس دیار میں اسے جان من غریب ہوں میں
میرے پکڑنے پر قدرت کہاں تجھے صیاد
که باغ حسن محمد کی عندلیب ہوں میں
ن سلطنت کی تمت نہ خواہش را کرام
یہی ہے کافی کہ مولی کا اک نقیب ہوں میں
میری طرف چلے آئیں مریض رُوحانی
کہ اُن کے دردوں دُکھوں کے لیے طبیب ہوں میں
اخبار الفضل جلد 10 - 2 اکتوبر 1922 م
152

آج 10 میں سے 10 باقی