میرے مولیٰ مری بگڑی بنانے والے
کلام محمود مع فرہنگ
61
میرے مولی مری بگڑی کے بنانے والے
میرے پیارے مجھے فتنوں سے بچانے والے
جلوہ دکھلا مجھے او چہرہ چھپانے والے
رحم کر مُجھ پر او مُنہ پھیر کے جانے والے
ئیں تو بدنام ہوں جس دم سے ہوا ہوں عاشق
کہہ میں جو دل میں ہو انزام لگانے والے
تشنہ لب ہوں بڑی مدت سے خدا شاہد ہے
بھر دے اک جام تو کوثر کے لٹانے والے
ڈالتا جا ننگ مہر بھی اس غمگیں پر
نظر قبہ سے مٹی میں ملانے والے
کبھی تو جلوہ بے پردہ سے ٹھنڈک پہنچا۔سینہ و دل میں میرے آگ لگانے والے
تجھ کو تیری ہی قسم کیا یہ وفاداری ہے
دوستی کر کے مجھے دل سے بُھلانے والے
153
کیا نہیں آنکھوں میں اب کچھ بھی مُروث باقی
مجھ مصیبت زدہ کو آنکھیں دکھانے والے
مجھ کو دکھلاتے ہوئے آپ بھی رہ کھو بیٹھے
اے خضر کیسے ہو تم راہ دکھانے والے
ڈھونڈتی ہیں مگر آنکھیں نہیں پاتیں اُن کو
ہیں کہاں وہ مجھے روتے کو ہنسانے والے
ساتھ ہی چھوڑ دیا سب نے شب ظلمت میں
ایک آنسو ہیں لگی دل کی بجھانے والے
تا قیامت رہے جاری یہ سخاوت تیری
او میرے گنج معارف کے لٹانے والے
رہ گئے مُنہ ہی ترا دیکھتے وقتِ رِحلتْ
ہم پسینے کی جگہ خون بہانے والے
ہو نہ تجھ کو بھی خوشی دونوں جہانوں میں نصیب
کوچہ یار کے رستہ کے بھلانے والے
154
ہم تو ہیں صبح و مسا رنج اُٹھانے والے
کوئی ہوں گے کہ جو ہیں عیش منانے والے
مجھ سے بڑھ کر ہے میرا فکر تجھے دامن گیر
تیرے قربان میرا بوجھ اُٹھانے والے
اخبار الفضل جلد 10 - 27 نومبر 1922ء
155