پیٹھ میدان دعا میں نہ دکھائے کوئی

کلام محمود مع فرہنگ

62
پیٹھ میدان ونا میں نہ دکھائے کوئی
منہ پر یا عشق کا پھر نام نہ لائے کوئی
حسن فانی سے نہ دل کاش لگائے کوئی
اپنے ہاتھوں سے نہ خاک اپنی اُڑائے کوئی
کون کہتا ہے لگی دل کی بجھائے کوئی
عشق کی آگ میرے دل میں لگائے کوئی
صدمہ درد وغم و سہنم سے بچائے کوئی
اس گرفتار مصیبت کو چُھڑائے کوئی
رہ سے شیطان کو جب تک نہ بٹائے کوئی
اس کے ملنے کے لئے کس طرح آئے کوئی
اپنے کوچے میں تو کتے بھی ہیں بن جاتے شیر
بات تب ہے کہ میرے سامنے آئے کوئی
دعوئی حُسنِ بیاں بیچ ہے میں تب جانوں
مجھ سے جو بات نہ بن آئے بنائے کوئی
156

ہجر کی آگ ہی کیا کم ہے جلانے کو میرے
غیر سے مل کے میرا دل نہ دُکھائے کوئی
دیده شوق اُسے ڈھونڈ ہی لے گا آخر
لاکھ پردوں میں بھی گو خود کو چھپائے کوئی
گرن و نگار کے اُٹھانے سے بھلا کیا حاصل
خاک آلوده برادر کو اُٹھائے کوئی
خفگی دو چار دنوں کی تو ہوئی پر یہ کیا
سال ہا سال مجھے مُنہ نہ دکھائے کوئی
جرعه بادۂ الفت جو کبھی مل جائے
وخت کرز کو نہ کبھی منہ سے لگائے کوئی
تشنگی میری نہ پیالیوں سے بجھے گی ہرگز
خم کا خُم لے کے میرے منہ سے لگائے کوئی
خلق و تکوین جہاں راست ، پر سچ پوچھو تو
بات تب ہے کہ مری بگڑی بنائے کوئی
157

دے دیا دل تو بھلا شرم رہی کیا باقی
ہم تو جائیں گے بلائے نہ بلائے کوئی
قرب اس کا نہیں پاتا ، نہیں پاتا محمود
نفس کو خاک میں جب تک نہ ملائے کوئی
اخبار الفضل جلد 10 - 4 جنوری 1923
158

آج 10 میں سے 10 باقی