کیوں غلامی کروں شیطاں کی خُدا کا ہو کر
کلام محمود مع فرہنگ
64
کیوں غلامی کروں شیطاں کی خُدا کا ہو کر
اپنے ہاتھوں سے بڑا کیوں بنوں اچھا ہو کر
مدعا تو ہے وہی جو رہے پورا ہوکر
انتا ہے وہی جو کوٹے پذیرا ہو کر
درد سے ذکر ہوا پیدا ، ہوا ذکر سے جذب
میری بیماری لگی مجھ کو مسیحا ہو کر
رہ گیا سایہ سے محروم ہوا بے برکت
منرو نے کیا لیا احباب سے اُونچا ہو کر
جب نظر میری پڑی ماضی پر دل خون ہوا
جان بھی تن سے مری نکلی پینہ ہو کر
چاہیے کوئی تو تقریب زخم کے لیے
میں نے کیا لینا ہے اے دوستو اچھا ہو کر
نہ ملیں تو بھی دھڑکتا ہے میں تو بھی اے دل
تجھ کو کیا بیٹھنا آتا نہیں نچلا ہو کر
161
حسن ظاہر پر نہ تو بُھول کہ سوحسرت و غم
چھوڑ جائے گا بس آخر یہ تماشا ہو کر
اُس کی ہر جنبشِ لب کرتی ہے مُردے زندہ
حشر دکھلائے گا اب
کیا ہمیں برپا ہو کر
دل کو گھبرا نہ سکے لشکرِ افکار و تموم
بارك الله ! لڑا خوب ہی تنہا ہو کر
ہائے وہ شخص کہ جو کام بھی کرنا چاہے
دل میں رہ جائے وہی اُس کے تمنا ہو کر
ایسے بمیار کا پھر اور ٹھکانا معلوم
دے سکے تم نہ شفا جس کو مسیحا ہو کر
وہ غنی ہے یہ نہیں اس کو یہ ہرگز بھی پند
غیر سے تیرا تعلق رہے اس کا ہو کر
ذلت و نکبت و خواری ہوئی مسلم کے نصیب
دیکھئے اور ابھی رہتا ہے کیا کیا ہو کر
162
داغ بدنامی اُٹھائے گا جو حق کی خاطر
آسماں پر وہی چکے گا ستارا ہو کر
غیر ممکن ہے کہ تو مائدہ سلطاں پر
کھا سکے خوانِ ہدایت سگِ دُنیا ہو کر
قلب عاصی جو بدل جائے تو کیوں پاک نہ ہو
ئے اگر طیب و صافی بنے سیر کہ ہو کہ
حق نے محمود ترا نام ہے رکھا محمود
چاہیے تجھ کو چمکنا ید بیضا ہو کر
اخبار الفضل جلد 11 - 4 جنوری 1924 ء
163