ہے رضائے ذاتِ باری اب رضائے قادیاں
کلام محمود مع فرہنگ
65
ہے رضائے ذات باری اب رضائے قادیاں
مدعائے حق تعالے دعائے قادیاں
وہ ہے خوش اموال پر ، یہ طالب دیدار ہے
بادشاہوں سے بھی افضل ہے گدائے قادیاں
گر نہیں عرش معلی سے یہ ٹکراتی تو پھر
سب جہاں میں گونجتی ہے کیوں صدائے قادیاں
دعوی طاقت بھی ہو گا ادعائے پیار بھی
تم نہ دیکھو گے کہیں لیکن وفائے قادیاں
میرے پیارے دوستو تم دم نہ لینا جب تلک
ساری دنیا میں نہ لہرائے ہوائے قادیاں
بن کے سُورج ہے چمکتا آسماں پر روز و شب
کیا عجب معجزہ نما ہے رہنمائے قادیاں
غیر کا افسون اس پر چل نہیں سکتا کبھی
لے اڑی ہو جس کا دل زُلف دوتائے قادیاں
164
اسے متو! اب جستجو اُس کی ہے اُمید محال
لے چکا ہے دل مرا تو دلر بائے قادیاں
یا تو ہم پھرتے تھے ان میں یا ہوا یہ انقلاب
پھرتے ہیں آنکھوں کے آگے کوچہ ہائے قادیاں
خیال رہتا ہے ہمیشہ اس مقام پاک کا
سوتے سوتے بھی یہ کہ اٹھتا ہوں ہائے قادیاں
آہ کیسی خوش گھڑی ہو گی کہ بانیل مرام
باندھیں گے رخت سفر کو ہم برائے قادیاں
پہلی اینٹوں پر ہی رکھتے ہیں نئی اینٹیں ہمیش
ہے تبھی چرخ چہارم پر بنائے قادیاں
صبر کر اسے ناقۂ راہِ صدی ہمت نہ ہار
دُور کر دے گی اندھیروں کو ضیائے قادیاں
ایشیا و یورپ و امریکیه و افریقه سب
دیکھ ڈالے پر کہاں وہ رنگ ہائے قادیاں
165
منہ سے جو کچھ چاہے بن جائے کوئی پرچتق یہ ہے
یہ
ہے بہاء اللہ فقط حسن و بہائے قادیاں
گلشنِ احمد کے پھولوں کی اُڑا لائی جو بُو
زخم تازہ کر گئی باد صبائے قادیاں
جب کبھی تم کو ملے موقع دُعائے خاص کا
یاد کر لینا ہمیں اہل وفائے قادیاں
لے یہ نظم حضور نے 1924 ء میں سفر یورپ کے دوران کہی۔اخبار الفضل جلد 12 - 25 جولائی 1924ء
166