صید و شکارِ غم ہے تُو مُسلمِ خستہ جان کیوں

کلام محمود مع فرہنگ

67
صید و شکار غم ہے تو مسلم خستہ جان کیوں
اُٹھ کئی سب جہان سے تیرے لیے آمان کیوں
بیٹھنے کا تو ذکر کیا ، بھاگنے کو جگہ نہیں
ہو کے فراخ اس قدر تنگ ہوا جہان کیوں
ڈھونڈتے ہیں تجھی کو کیوں سارے جہاں کے ابتلا
پیتی ہے تجھی کو ہاں گردش آسمان کیوں
کیوں بہنیں پہلی رات کا خواب تری بڑائیاں
قصه مامعنی ہوئی تیری وہ آن بان کیوں
ہاتھ میں کیوں نہیں وہ زور بات میں کیوں نہیں اثر ؟
چھینی گئی ہے سیلف کیوں کاٹی گئی زبان کیوں؟
واسطہ جہل سے پڑا وہم ہوا رفیق دہر
علم کدھر کو چل دیا ، جاتا رہا بیان کیوں
رہتی ہیں بے شمار کیوں تیری تمام محنتیں
تیری تمام کوششیں جاتی ہیں رائیگان کیوں
168

سارے جہاں کے ظلم کیوں ٹوٹتے ہیں تھی یہ آج
بڑھ گیا حد صبر سے عرصہ رامتحان کیوں
تیری زمیں ہے رہن کیوں ہاتھ میں گہر سخت کے
تیری تجارتوں میں سے صبح و مسا زبان کیوں
کسب معاش کی رہین تیری ہر اک گھڑی ہے جب
تیرے عزیز پھر بھی ہیں فاقوں سے نیم جان کیوں
کیوں ہیں یہ تیرے قلب پر کفر کی چیرہ دستیاں
دل سے ہوئی ہے تیرے محموخضلَتِ امتنان کیوں
خُلق تیرے کدھر گئے خُلق کو جن پہ ناز تھا
دل تیرا کیوں بدل گیا بگڑی تری زبان کیوں
تجھ کو اگر خبر نہیں اس کے سبب کی مجھ سے سُن
تجھ کو بتاؤں میں کہ برگشتہ ہوا جہان کیوں
منبع امن کو جو تو چھوڑ کے دور چل دیا
تیرے لیے جہان میں امن ہو کیوں آمان کیوں
ہو کے غلام تو نے جب رسم وداد قطع کی
اخبار الفضل جلد 12 - - 23 اگست 1924ء
اس کے غلام در جو میں تجھ پہ ہوں مہربان کیوں
169

آج 10 میں سے 10 باقی