اہل پیغام ! یہ معلوم ہوا ہے مُجھ کو
کلام محمود مع فرہنگ
68
اہل پیام ! یہ معلوم ہوا ہے مجھ کو
بعض احباب وفاکیش کی تحریروں سے
میرے آتے ہی ادھر تم پر کھلا ہے یہ راز
تم بھی میدان دلائل کے ہو کرن بیروں سے
تم میں وہ زور وہ طاقت ہے اگر چاہو تو
چھلنی کر سکتے ہو تم پشت عدد تیروں سے
آزمائش کے لیے تم نے چُنا ہے مجھ کو
پشت پر ٹوٹ پڑے ہو مری شمشیروں سے
مجھ کو کیا شکوہ ہو تم سے کہ میرے دشمن ہو
تم یونہی کرتے چلے آئے ہو جب پیروں سے
حق تعالے کی حفاظت میں ہوں میں یاد ہے
وہ بچائے گا مجھے سارے خطا گیروں سے
میری تنبت میں لگا لوجو لگانا ہو زور
تیر بھی پھینکو کرو جملے بھی شمشیروں سے
170
پھیر لو جتنی جماعت سے مری بعیت میں
باندھ لو ساروں
کو تم مکروں کی زنجیروں سے
پھر بھی مغلوب رہو گے میرے تایوم البعث
ہے یہ تقدیر خداوند کی تقدیروں سے
ماننے والے میرے بڑھ کے رہیں گے تم سے
یہ قضا وہ ہے جو بدلے گی نہ تدبیروں سے
مجھے کو حاصل نہ اگر ہوتی خُدا کی امداد
کب کے تم چھید چکے ہوتے مجھے تیروں سے
ایک تنکے سے بھی بدتر تھی حقیقت میری
فضل نے اس کے بنایا مجھے شہتیروں سے
تم بھی گر چاہتے ہو کچھ تو مجھکو اس کی طرف
فائدہ کیا تمھیں اس قسم کی تدبیروں سے
نفس طامع بھی کبھی دیکھتا ہے روئے نجات
فتح ہوتے ہیں کبھی ملک بھی کف گیروں سے
171
تم میرے قتل کو نکلے تو ہو پر غور کرو!
شیشے کے ٹکڑوں کو نسبت بھلا کیا ہیروں سے
جن کی تائید میں مولی ہو انھیں کس کا ڈر
کبھی صیاد بھی ڈر سکتے ہیں نچیروں سے
حضور نے یہ نظم 1924 ء کے سفر یورپ کے دوران کہی۔اخبار الفضل جلد 12-11 ستمبر 1924ء یہ
172