ہوتا تھا کبھی میں بھی کسی آنکھ کا تارا

کلام محمود مع فرہنگ

74
ہوتا تھا کبھی کہیں بھی کسی آنکھ کا تارا بتلاتے تھے اک قیمتی دل کا مجھے پارہ
دُنیا کی نگہ پڑتی تھی جن ماہ دشوں پر کبھی مجھے رکھتے تھے دل جان سے پیارا
ہو جاتی تھی موجود ہر اک نعمت دنیا بس چاہیئے ہوتا تھا میرا ایک اشارہ
محبوبوں کا محبوب تھا دلداروں کا دلدار معشوقوں کا معشوق دلاروں کا دلارا
تھوڑی سی بھی تکلیف مری اُن پہ گراں تھی کرتے نہ تھے اک کانٹے کا چبھنا بھی گوارا
یا آج میرے حال پر روتا ہے فلک بھی سورج کا جگر بھی ہے غم و رنج سے پارا
یا غیر بھی آکر میری کرتے تھے خوشامد یا اپنوں نے بھی ذہن سے اپنے ہے اُتارا
یا میری ہنسی بھی تھی عبادت میں ہی داخل یا زُہد وتعبد میں بھی پاتا ہوں خسارہ
یا کند چھری ہاتھ میں دیتا تھا نہ کوئی یا زخموں سے آب حیم مرا چور ہے سارا
یا زانوئے دلدار میرا تکیہ تھا یا آب سر رکھنے کو ملتا نہیں پتھر کا سہارا
جو گھنٹوں محبت سے کیا کرتے تھے باتیں اب سامنے آنے سے بھی کرتے ہیں کنارہ
جس پر مجھے امید تھی شافع میرا ہو گا اس ساعت
عسرت میں ہے اُس نے بھی بسارا
ہے منبر جو جاں سوز تو فریاد حیا سوز بے تاب خوشی ہے نہ گویائی کا چارہ
قوت تو مجھے چھوڑ چکی ہی تھی کبھی کی اب منیر بھی کیا جانے کدھر کو ہے سدھارا
180

آب نکلوں تو کس طرح ان آفات سے نکلوں یہ ایسا سمندر ہے نہیں جس کا کنارہ
سالک تھا اسی فکر و غم و رنج میں ڈوبا ناگاہ اُسے ہالیفِ غیبی نے پکارا
اے صید مصائب نگہ یار کے کشتے جس نے تجھے مارا ہے وہی ہے ترا چارہ
تکلیف میں ہوتا نہیں کوئی بھی کسی کا احباب بھی کر جاتے ہیں اس وقت کنارہ
مرتا ہے تو اس در پہ ہی کراچی تو وہیں ہی ہوگا تو وہیں ہو گا تیرے درد کا چارہ
مانا کہ تیرے پاس نہیں دولت اعمال مانا ترا دنیا میں نہیں کوئی سہارا
پر صورت احوال
اُنہیں جا کے بتا تُو
شاہاں چه عجب گر بنوازند گدا را
اخبار الفضل مجلد 13 - 9 جولائی 1925 ء
181

آج 10 میں سے 10 باقی