تو وہ قادر ہے کہ تیرا کوئی ہمسر ہی نہیں
کلام محمود مع فرہنگ
78
تو وہ قادر ہے کہ تیرا کوئی ہمسر ہی نہیں
-
میں وہ بے لیس ہوں
کہ بے در بھی ہوں بے پہ ہی نہیں
کنت جنبل سے محروم کیا علم نے آہ !
خواہش اُڑنے کی تو رکھتا ہوں مگر پر ہی نہیں
گھونسلے چڑیوں کے ہیں مانذدیں ہیں شیروں کے لیے
پر میرے واسطے دُنیا میں کوئی گھر ہی نہیں
خوف اگر ہے تو یہ ہے تجھ کو نہ پاؤں ناراض
جان جانے کا تو اے جان جہاں ڈر ہی نہیں
عشق بھی کھیل ہے ان کا کہ جو دل رکھتے ہیں
ہو جو سودا تو کہاں ہو کہ یہاں سر ہی نہیں
آنکھیں پرنم ہیں جگہ ٹکڑے ہے سینہ ہے چاک
یاد میں تیری تڑپتا دلِ مُضطَہ ہی نہیں
ذره ذرہ مجھے عالم کا یہ کہتا ہے کہ دیکھ
میں بھی ہوں آئنہ اس کا مہ و اختر ہی نہیں
185
دل کے بہہ جانے کی نالے بھی خبر دیتے ہیں
شاہد اس بات پر نوک مژہ کر ہی نہیں
خواہش وصل کروں بھی تو کروں کیونکر ہیں
کیا کہوں اُن سے کہ مجھ میں کوئی جوہر ہی نہیں
دل سے ہے وسعت ترحيب محبت مفقود
ساقی استادہ ہے مینا لیے ساغر ہی نہیں
قُرب دلدار کی راہیں تو کھلی ہیں لیکن
کیا کروں میں جیسے اسباب میکسر ہی نہیں
ہے ہم نفس ادھر فكر اُدھر عالم کا
چین ممکن ہی نہیں ، امن مقدر ہی نہیں
186
* 1926
اخبار الفضل جلد 14-31 اگست