میں تمہیں جانے نہ دوں گا

کلام محمود مع فرہنگ

85
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
کیا مجبت جائے گی یوں کیا پڑا روؤں گا میں خوں
یاد کر کے چشم کئے گوں میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
خواہ تم کتنا ہی ڈانٹو خواہ تم کتنا ہی کوسو
خواہ تم کتنا ہی چھڑ کو میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
کیا ہوئی اُلفت ہماری کیا ہوئی چاہت تمہاری
کھا چکا ہوں زخم کاری میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
مجھ سے تم نفرت کرو گے سامنے میرے نہ ہو گے
ساتھ میرا چھوڑ دو گے میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
دل میں رکھوں گا چُھپا کر آنکھ کی پیشلی بن کر
197

اپنے سینے سے لگا کہ میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
اس قدر محنت اُٹھا کہ
دولت راحت لٹا کر
تم کو پایا جاں گنوا کر اب تو میں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
آسماں شاہد نہیں کیا؟ میکہ اقرارِ وفا کا
اے میری جاں میرے مولیٰ میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں
تمھیں جانے نہ دوں گا
تم ہو میری راحت جاں تم سے وابستہ ہے اناں
زور سے پکڑوں گا داماں یں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
کیا سُناتے ہو مجھے تم کیوں ستاتے ہو مجھے تم
بس بناتے ہو مجھے تم میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
198

سر کو پاؤں پر دھروں گا آنکھیں تلووں سے ملوں گا
نقش پا کو چوم لوں گا میں تمھیں جانے نہ دوں گا
یں تمھیں جانے نہ دوں گا
کیا ملات توں کی راتیں تھیں جو مجھ کو شب براتیں
یوں ہی ہو جائیں گی باتیں یں تمھیں جانے نہ دوں گا
پرنک
یں تمھیں جانے نہ دوں گا
میری حالت پر نظر کر عیب سے غض بصر کر
غَضٌ بَصَز
ڈھیر ہو جاؤں گا مرکہ پر تجھے جانے نہ دوں گا
یں تمھیں جانے نہ دوں گا
ٹوٹ جائیں کس طرح سے عہد کے مضبوط رشتے
اس لیے ہم کیا ملے تھے ؟ میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
خواہ مجھ سے رُوٹھ جاؤ منہ نہ سالوں تک دکھاؤ
یاد سے اپنی بھلاؤ میں تمھیں جانے نہ دوں گا
199

یں تمھیں جانے نہ دوں گا
تم تو میسر ہو چکے ہو تم مرے گھر کے دیے ہو
میرے دل میں بس رہے ہو میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
آؤ آؤ مان جاؤ
مجھ کو سینے سے لگاؤ
دل سے سب شکوے مٹاؤ میں تمھیں جانے نہ دوں گا
میں تمھیں جانے نہ دوں گا
أخبار الفضل جلد 15-10 فروری 1938 ء
200

آج 10 میں سے 10 باقی